سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

026الشعراء 26:73 او ينفعونكم او يضرون ٧٣

26:73
اَوْ
یَنْفَعُوْنَكُمْ
اَوْ
یَضُرُّوْنَ
۟
یا وہ تم کو نفع نقصان پہنچاتے ہیں
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

ابراہیم علیہ السلام علامت توحیدی پرستی ٭٭

تمام موحدوں کے باپ اللہ کے بندے اور رسول اور خلیل ابراہیم علیہ افضل التحیۃ والتسلیم کا واقعہ بیان ہو رہا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم ہو رہا ہے کہ ” آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو یہ واقعہ سنا دیں، تاکہ وہ اخلاص توکل اور اللہ واحد کی عبادت او

…
ابراہیم علیہ السلام علامت توحیدی پرستی ٭٭

تمام موحدوں کے باپ اللہ کے بندے اور رسول اور خلیل ابراہیم علیہ افضل التحیۃ والتسلیم کا واقعہ بیان ہو رہا ہے۔

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 26, صفحہ 370, جوز 19

69. اور ان کو ابراہیم کا قصہ سناؤ 70. جب کہ اس نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو 71. انھوں نے کہا کہ ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں اور ہم برابر اس پر جمے رہیں گے 72. ابراہیم نے کہا، کیا یہ تمھاری سنتے ہیں جب تم ان کو پکارتے ہو 73. یا وہ تم کو نفع نقصان پہنچاتے ہیں 74. انھوں نے کہا بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے ہوئے پایا ہے 75. ابراہیم نے کہا، کیا تم نے ان چیزوں کو دیکھا بھی جن کی عبادت کرتے ہو 76. تم بھی اور تمھارے بڑے بھی 77. یہ سب میرے دشمن ہیں سوا ایک خداوند عالم کے 78. جس نے مجھے پیدا کیا، پھر وہی میری رہنمائی فرماتا ہے 79. اور جو مجھ کو کھلاتا ہے اور پلاتا ہے 80. اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھ کو شفا دیتا ہے 81. اور جو مجھ کو موت دے گا پھر مجھ کو زندہ کرے گا 82. اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ بدلے کے دن میری خطا معاف کرے گا 83. اے میرے رب، مجھ کو حکمت عطا فرما اور مجھ کو نیک لوگوں میں شامل فرما 84. اور میرا بول سچا رکھ بعد کے آنے والوں میں 85. اور مجھے باغ نعمت کے وارثوں میں سے بنا 86. اور میرے باپ کو معاف فرما، بے شک وہ گمراہوں میں سے ہے 87. اور مجھ کو اس دن رسوا نہ کر جب کہ لوگ اٹھائے جائیں گے 88. جس دن نہ مال کام آئے گا اور نہ اولاد 89. مگر وہ جو اللہ کے پاس قلب سلیم لے کر آئے 90. اور جنت ڈرنے والوں کے قریب لائی جائے گی 91. اور جہنم گمراہوں کے ليے ظاہر کی جائے گی 92. اور ان سے کہا جائے گا، کہاں ہیں وہ جن کی تم عبادت کرتے تھے 93. اللہ کے سوا کیا وہ تمھاری مدد کریں گے، یا وہ اپنا بچاؤ کرسکتے ہیں 94. پھر اس میں اوندھے منہ ڈال دئے جائیں گےوہ اور گمراہ لوگ 95. اور ابلیس کا لشکر، سب کے سب 96. وہ اس میں باہم جھگڑتے ہوئے کہیں گے 97. خدا کی قسم، ہم کھلی ہوئی گمراہی میں تھے 98. جب کہ ہم تم کو خداوند عالم کے برابر کرتے تھے 99. اور ہم کو تو بس مجرموں نے راستہ سے بھٹکایا 100. پس اب ہمارا کوئی سفارشی نہیں 101. اور نہ کوئی مخلص دوست 102. پس کاش ہم کو پھر واپس جانا ہو کہ ہم ایمان والوں میں سے بنیں 103. بے شک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں 104. اور بے شک تیرا رب زبردست ہے، رحمت والا ہے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔