مدد اور رائے

براہ کرم یہ دیکھنے کے لیے عمومی سوالات (FAQ) چیک کریں کہ آیا آپ کے سوال کا جواب پہلے ہی دیا گیا ہے۔ اگر ضروری ہو تو، آپ ہم سے رابطہ کریں اور ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ جتنی جلدی ہو سکے آپ کو جواب دیں، لیکن براہ کرم نوٹ کریں کہ ہم ایک چھوٹی سی ٹیم ہیں، لہذا براہ کرم مہربان اور شائستہ رہیں۔

کیا میں قرآن ڈاٹ کام کو اپنے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہوں؟

بد قسمتی سے نہیں. ہم ابھی تک آپ کے کمپیوٹر پر اپنی ویب سائٹ یا قرآن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی فعالیت فراہم نہیں کرتے ہیں۔ تاہم، آپ آف لائن پڑھنے کے لیے ہماری موبائل ایپ انسٹال کر سکتے ہیں۔

کیا میں دوسری زبانوں میں سائٹ کو براؤز کر سکتا ہوں؟

اپنی پسندیدہ زبان تبدیل کرنے کے لیے، ہر صفحے کے اوپری دائیں کونے میں ایک ڈراپ ڈاؤن ہے (دائیں سے بائیں زبانوں کے لیے اوپری بائیں کونے میں)۔ اپنی پسندیدہ زبان منتخب کرنے کے لیے اس ڈراپ ڈاؤن کو استعمال کریں۔

مجھے ترجمہ کا ایک بگ ملا، میں اسے کہاں فائل کروں؟

براہ کرم اس بگ کو یہاں رپورٹ کریں اور ہم جلد از جلد اس مسئلے کو ٹھیک کر دیں گے انشاء اللہ۔

سائٹ کام نہیں کر رہی، میں آپ کو کیسے بتاؤں؟

یہ ٹھیک نہیں ہے! اگر سائٹ بالکل کام نہیں کر رہی ہے یا شاید آپ کو سفید اسکرین نظر آ رہی ہے جس پر لکھا ہے 'معذرت، کچھ غلط ہو گیا ہے'، تو ہمیں خوشى ہو گى اگر آپ اس کی اطلاع یہاں دیں۔

میں ایک ڈویلپر ہوں۔ میں کیسے تعاون کر سکتا ہوں؟

براہ کرم مزید معلومات کے لیے ڈویلپرز پیج دیکھیں۔

کیا تفسیر دستیاب ہے؟

جی ہاں، ہمارے پاس کچھ تفاسیر ہیں۔ ہر آیت کے ساتھ دکھائے گئے آئیکون پر کلک کریں، پھر تفاسیر پر کلک کریں۔ ایپ آپ کو دستیاب تفاسیر کی فہرست دکھائے گی۔ جس تفسیر کو پڑھنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں۔

مزید ترجمے شامل کریں۔

نیا اشو یہاں تمام تفصیلات کے ساتھ کھولیں، ترجمے کا لنک شامل کریں اور ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ اسے شامل کریں۔

مزید قراء شامل کریں

اس قاری کے بارے میں مزید معلومات یہاں جمع کروائیں۔

کیا Quran.com کی موبائل ایپ ہے؟

جی ہاں! ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے براہ کرم Android کے لیے قرآن یا قرآن iOS ملاحظہ کریں۔