سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
026

الشعراء 26:97 تالله ان كنا لفي ضلال مبين ٩٧

26:97
تَاللّٰهِ
اِنْ
كُنَّا
لَفِیْ
ضَلٰلٍ
مُّبِیْنٍ
۟ۙ
اللہ کی قسم ! یقیناً ہم ہی تھے کھلی گمراہی میں
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

نیک لوگ اور جنت ٭٭

جن لوگوں نے نیکیاں کی تھیں برائیوں سے بچے تھے جنت اس دن ان کے پاس ہی ان کے سامنے ہی زیب و زینت کے ساتھ موجود ہو گی۔

اور سرکشوں کے لیے اسی طرح جہنم ظاہر ہوگی اس میں سے ایک گردن نکل کھڑی ہوگی جو گنہگاروں کی طرف غضبناک تیوروں سے نظر ڈالے گی اور اس طرح شور مچائے گی کہ دل اڑ جائیں گے ا

…
نیک لوگ اور جنت ٭٭

جن لوگوں نے نیکیاں کی تھیں برائیوں سے بچے تھے جنت اس دن ان کے پاس ہی ان کے سامنے ہی زیب و زینت کے ساتھ موجود ہو گی۔

اور سرکشوں کے ل

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 26, صفحہ 371, جوز 19

69. اور ان کو ابراہیم ؑ کی خبر پڑھ کر سنائیے 70. جب اس ؑ نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ یہ کن کو پوجتے ہو 71. انہوں نے جواب دیا کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور انہی کے سامنے گیان دھیان میں بیٹھے رہتے ہیں 72. اس ؑ نے پوچھا : کیا وہ تمہاری بات سنتے ہیں جب تم انہیں پکارتے ہو 73. یا وہ تمہیں کوئی نفع یا کوئی نقصان پہنچا سکتے ہیں 74. انہوں نے کہا : بلکہ ہم نے اپنے آباء و اَجداد کو ایسا ہی کرتے ہوئے پایا ہے 75. ابراہیم ؑ نے کہا : بھلا دیکھوتو ! یہ جنہیں تم لوگ پوجتے ہو 76. تم اور تمہارے پہلے باپ دادا 77. یہ سب میرے تو دشمن ہیں سوائے رب العالمین کے 78. جس نے مجھے پیدا کیا پھر وہی مجھے ہدایت دیتا ہے 79. اور وہی ہے جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے 80. اور جب میں بیمار ہوجاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے 81. اور وہی ہے جو مجھے موت دے گا پھر مجھے زندہ کرے گا 82. اور وہی ہے جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ وہ روز جزا میری خطاؤں سے درگزر فرمائے گا 83. اے میرے پروردگار ! تو مجھے حکمت عطا فرما اور مجھے اپنے صالح بندوں میں شامل کر دے 84. اور میرے لیے بنا دے سچی ناموری پچھلے لوگوں میں 85. اور مجھے بنا دے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے 86. اور میرے والد کو بخش دے یقیناً وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے 87. اور مجھے رسوا نہ کیجیو اس دن جب سب لوگ اٹھائے جائیں گے 88. جس دن نہ مال کام آئے گا اور نہ بیٹے 89. سوائے اس کے جو آئے اللہ کے پاس قلب سلیم لے کر 90. اور جنت قریب لائی جائے گی متقین کے لیے 91. اور جہنم بھی ظاہر کردی جائے گی باغیوں کے لیے 92. اور ان سے کہا جائے گا کہ کہاں ہیں وہ جنہیں تم پوجا کرتے تھے 93. اللہ کے سوا۔ کیا اب وہ تمہاری کچھ مدد کرسکتے ہیں یا (تمہاری طرف سے) کوئی بدلہ لے سکتے ہیں 94. پھر اوندھے ڈال دیے جائیں گے اس (جہنم) میں وہ اور سب گمراہ لوگ 95. اور ابلیس کے لشکر بھی سب کے سب 96. وہ کہیں گے جبکہ وہ اس میں ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑ رہے ہوں گے 97. اللہ کی قسم ! یقیناً ہم ہی تھے کھلی گمراہی میں 98. جب ہم تمہیں تمام جہانوں کے پروردگار کے برابر ٹھہراتے تھے 99. اور نہیں گمراہ کیا ہمیں لیکن ان مجرموں نے 100. تو اب یہاں ہمارے لیے کوئی شفاعت کرنے والا نہیں ہے 101. اور نہ کوئی مخلص دوست 102. تو اگر ہمیں ایک مرتبہ لوٹنا نصیب ہوجائے تو ہم مؤمن بن جائیں گے 103. یقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے۔ لیکن ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے 104. اور یقیناً آپ ﷺ کا رب بہت زبردست نہایت رحم کرنے والا ہے

- بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔