سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

043الزخرف 43:58 وقالوا االهتنا خير ام هو ما ضربوه لك الا جدلا بل هم قوم خصمون ٥٨

43:58
وَقَالُوْۤا
ءَاٰلِهَتُنَا
خَیْرٌ
اَمْ
هُوَ ؕ
مَا
ضَرَبُوْهُ
لَكَ
اِلَّا
جَدَلًا ؕ
بَلْ
هُمْ
قَوْمٌ
خَصِمُوْنَ
۟
اور لگے کہنے کہ ہمارے معبود اچھے ہیں یا وہ ؟ یہ مثال وہ تمہارے سامنے محض کج بحثی کے لئے لائے ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ یہ ہیں ہی جھگڑالو لوگ۔
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

قیامت کے قریب نزول عیسیٰ علیہ السلام ٭٭

«يَصِدُّونَ» کے معنی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ،مجاہد،عکرمہ اور ضحاک رحمہ اللہ علیہم نے کئے ہیں کہ ”وہ ہنسنے لگے“ یعنی اس سے ”انہیں تعجب معلوم ہوا۔‏“

قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں ”گھبرا کر بول پڑے۔‏“ ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کا قول ہے ”منہ پھیرنے لگے۔‏“

اس کی

…
قیامت کے قریب نزول عیسیٰ علیہ السلام ٭٭

«يَصِدُّونَ» کے معنی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ،مجاہد،عکرمہ اور ضحاک رحمہ اللہ علیہم نے کئے ہیں کہ ”وہ ہنسن

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 43, صفحہ 493, جوز 25

57. اور جونہی کہ ابن مریم کی مثال دی گئی ، تمہاری قوم کے لوگوں نے اس پر غل مچادیا 58. اور لگے کہنے کہ ہمارے معبود اچھے ہیں یا وہ ؟ یہ مثال وہ تمہارے سامنے محض کج بحثی کے لئے لائے ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ یہ ہیں ہی جھگڑالو لوگ۔ 59. ابن مریم اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ ایک بندہ تھا جس پر ہم نے انعام کیا اور بنی اسرائیل کے لئے اسے اپنی قدرت کا ایک نمونہ بنا دیا۔ 60. ہم چاہیں تو تم کو فرشتے بنا دیں جو زمین میں تمہارے جانشین ہوں 61. اور وہ (یعنی ابن مریم ) دراصل قیامت کی ایک نشانی ہے ، پس تم اس میں شک نہ کرو اور میری بات مان لو ، یہی سیدھا راستہ ہے 62. ایسا نہ ہو شیطان تم کو اس سے روک دے کہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔ 63. اور جب عیسیٰ صریح نشانیاں لیے ہوئے آیا تھا ، اس نے کہا تھا کہ ” میں تم لوگوں کے پاس حکمت لے کر آیا ہوں ، اور اس لیے آیا ہوں کہ تم پر بعض ان باتوں کی حقیقت کھول دوں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو ، لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو 64. حقیقت یہ ہے کہ اللہ ہی میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی۔ اسی کی تم عبادت کرو ، یہی سیدھا راستہ ہے 65. مگر ( اس کی اس صاف تعلیم کے باوجود) گروہوں نے آپس میں اختلاف کیا ، پس تباہی ہے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے ظلم کیا ایک دردناک دن کے عذاب سے “۔ 66. ” کیا یہ لوگ اب بس اسی چیز کے منتظر ہیں کہ اچانک ان پر قیامت آجائے اور انہیں خبر بھی نہ ہو ؟ 67. وہ دن جب آئے گا تو متقین کو چھوڑ کر باقی سب دوست ایک دوسرے کے دشمن ہوجائیں گے

- Fe Zilal al-Qur'an

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔