سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

026الشعراء 26:78 الذي خلقني فهو يهدين ٧٨

26:78
الَّذِیْ
خَلَقَنِیْ
فَهُوَ
یَهْدِیْنِ
۟ۙ
جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی مجھے رستہ دکھاتا ہے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

خلیل اللہ کی تعریف ٭٭

حضرت خلیل اللہ علیہ السلام اپنے رب کی صفتیں بیان فرماتے ہیں کہ ”میں تو ان اوصاف والے رب کا ہی عابد ہوں۔ اس کے سوا اور کسی کی عبادت نہیں کرونگا۔ پہلا وصف یہ کہ وہ میرا خالق ہے اسی نے اندازہ مقرر کیا ہے اور وہی مخلوقات کی اس کی طرف رہبری کرتا ہے۔ دوسرا وصف یہ کہ وہ ہادی حقیقی ہے ج

…
خلیل اللہ کی تعریف ٭٭

حضرت خلیل اللہ علیہ السلام اپنے رب کی صفتیں بیان فرماتے ہیں کہ ”میں تو ان اوصاف والے رب کا ہی عابد ہوں۔ اس کے سوا اور کسی کی عباد

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 26, صفحہ 370, جوز 19

69. اور ان کو ابراہیم کا حال پڑھ کر سنا دو 70. جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ تم کس چیز کو پوجتے ہو 71. وہ کہنے لگے کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور ان کی پوجا پر قائم ہیں 72. ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری آواز کو سنتے ہیں؟ 73. یا تمہیں کچھ فائدے دے سکتے یا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟ 74. انہوں نے کہا (نہیں) بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے 75. ابراہیم نے کہا کیا تم نے دیکھا کہ جن کو تم پوجتے رہے ہو 76. تم بھی اور تمہارے اگلے باپ دادا بھی 77. وہ میرے دشمن ہیں۔ مگر خدائے رب العالمین (میرا دوست ہے) 78. جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی مجھے رستہ دکھاتا ہے 79. اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے 80. اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو مجھے شفا بخشتا ہے 81. اور جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا 82. اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میرے گناہ بخشے گا 83. اے پروردگار مجھے علم ودانش عطا فرما اور نیکوکاروں میں شامل کر 84. اور پچھلے لوگوں میں میرا ذکر نیک (جاری) کر 85. اور مجھے نعمت کی بہشت کے وارثوں میں کر 86. اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے 87. اور جس دن لوگ اٹھا کھڑے کئے جائیں گے مجھے رسوا نہ کیجیو 88. جس دن نہ مال ہی کچھ فائدہ دے سکا گا اور نہ بیٹے 89. ہاں جو شخص خدا کے پاس پاک دل لے کر آیا (وہ بچ جائے گا) 90. اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی 91. اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لائی جائے گی 92. اور ان سے کہا جائے گا کہ جن کو تم پوجتے تھے وہ کہاں ہیں؟ 93. یعنی جن کو خدا کے سوا (پوجتے تھے) کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود بدلہ لے سکتے ہیں 94. تو وہ اور گمراہ (یعنی بت اور بت پرست) اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دیئے جائیں گے 95. اور شیطان کے لشکر سب کے سب (داخل جہنم ہوں گے) 96. وہ آپس میں جھگڑیں گے اور کہیں گے 97. کہ خدا کی قسم ہم تو صریح گمراہی میں تھے 98. جب کہ تمہیں (خدائے) رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے 99. اور ہم کو ان گنہگاروں ہی نے گمراہ کیا تھا 100. تو (آج) نہ کوئی ہمارا سفارش کرنے والا ہے 101. اور نہ گرم جوش دوست 102. کاش ہمیں (دنیا میں) پھر جانا ہو تم ہم مومنوں میں ہوجائیں 103. بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں 104. اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے

- Fatah Muhammad Jalandhari

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔