سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
026

الشعراء 26:73 او ينفعونكم او يضرون ٧٣

26:73
اَوْ
یَنْفَعُوْنَكُمْ
اَوْ
یَضُرُّوْنَ
۟
یا یہ تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچاتے ہیں؟"
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

ابراہیم علیہ السلام علامت توحیدی پرستی ٭٭

تمام موحدوں کے باپ اللہ کے بندے اور رسول اور خلیل ابراہیم علیہ افضل التحیۃ والتسلیم کا واقعہ بیان ہو رہا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم ہو رہا ہے کہ ” آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو یہ واقعہ سنا دیں، تاکہ وہ اخلاص توکل اور اللہ واحد کی عبادت او

…
ابراہیم علیہ السلام علامت توحیدی پرستی ٭٭

تمام موحدوں کے باپ اللہ کے بندے اور رسول اور خلیل ابراہیم علیہ افضل التحیۃ والتسلیم کا واقعہ بیان ہو رہا ہے۔

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 26, صفحہ 370, جوز 19

69. اور اِنہیں ابراہیمؑ کا قصہ سُناوٴ 70. جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پُوچھا تھا کہ”یہ کیا چیزیں ہیں جن کو تم پُوجتے ہو؟“ 71. انہوں نے جواب دیا”کچھ بُت ہیں جن کی ہم پُوجا کرتے ہیں اور انہی کی سیوا میں ہم لگے رہتے ہیں۔“ 72. اس نے پوچھا "کیا یہ تمہاری سنتے ہیں جب تم انہیں پکارتے ہو؟ 73. یا یہ تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچاتے ہیں؟" 74. انہوں نے جواب دیا”نہیں، بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے۔“ 75. اس پر ابراہیمؑ نے کہا "کبھی تم نے (آنکھیں کھول کر) اُن چیزوں کو دیکھا بھی جن کی بندگی تم 76. اور تمہارے پچھلے باپ دادا بجا لاتے رہے؟ 77. میرے تو یہ سب دشمن ہیں ، بجز ایک ربّ العالمین کے 78. جس نے مجھے پیدا کیا ، پھر وہی میری رہنمائی فرماتا ہے 79. جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے 80. اور جب بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے۔ 81. جو مجھے موت دے گا اور پھر دوبارہ مجھ کو زندگی بخشے گا 82. اور جس سے میں اُمید رکھتا ہوں کہ روزِ جزا میں وہ میری خطا معاف فرما دے گا۔“ 83. (اِس کے بعد ابراہیمؑ نے دُعا کی)”اے میرے ربّ، مجھے حکم عطا کر۔ اور مجھ کو صالحوں کے ساتھ مِلا۔ 84. اور بعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطا کر۔ 85. اور مجھے جنتِ نعیم کے وارثوں میں شامل فرما 86. اور میرے باپ کو معاف کر دے کہ بے شک وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے 87. اور مجھے اُس دن رُسوا نہ کر جبکہ سب لوگ زندہ کر کے اُٹھائے جائیں گے 88. جبکہ نہ مال کوئی فائدہ دے گا نہ اولاد 89. بجز اس کے کہ کوئی شخص قلبِ سلیم لیے ہوئے اللہ کے حضور حاضر ہو۔“ 90. (اُس روز )جنّت پرہیز گاروں کے قریب لے آئی جائے گی 91. اور دوزخ بہکے ہوئے لوگوں کے سامنے کھول دی جائے گی 92. اور ان سے پوچھا جائے گا کہ "اب کہاں ہیں وہ جن کی تم خدا کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے؟ 93. کیا وہ تمہاری کچھ مدد کر رہے ہیں یا خود اپنا بچاؤ کر سکتے ہیں؟" 94. پھر وہ معبود اور یہ بہکے ہوئے لوگ 95. اور ابلیس کے لشکر سب کے سب اس میں اُوپر تلے دھکیل دیے جائیں گے۔ 96. وہاں یہ سب آپس میں جھگڑیں گے اور یہ بہکے ہوئے لوگ (اپنے معبودوں سے) کہیں گے 97. کہ "خدا کی قسم، ہم تو صریح گمراہی میں مبتلا تھے 98. جبکہ تم کو رب العالمین کی برابری کا درجہ دے رہے تھے 99. اور وہ مجرم لوگ ہی تھے جنہوں نے ہم کو اس گمراہی میں ڈالا۔ 100. اب نہ ہمارا کوئی سفارشی ہے 101. اور نہ کوئی جگری دوست۔ 102. کاش ہمیں ایک دفعہ پھر پلٹنے کا موقع مل جائے تو ہم مومن ہوں۔“ 103. یقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے ، مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں 104. اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

- Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔