سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
026

الشعراء 26:39 وقيل للناس هل انتم مجتمعون ٣٩

26:39
وَّقِیْلَ
لِلنَّاسِ
هَلْ
اَنْتُمْ
مُّجْتَمِعُوْنَ
۟ۙ
اور لوگوں سے کہا گیا ” تم اجتماع میں چلو گے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

مناظرہ کے بعد مقابلہ ٭٭

مناظرہ زبانی ہو چکا۔ اب مناظرہ عملاً ہو رہا ہے اس مناظرہ کا ذکر سورۃ الاعراف، سورۃ طہٰ اور اس سورت میں ہے۔ قبطیوں کا ارادہ اللہ کے نور کے بجھانے کا تھا اور اللہ کا ارادہ اس کی نورانیت کے پھیلانے کا تھا۔ پس اللہ کا ارادہ غالب رہا۔ ایمان و کفر کا مقابلہ جب کبھی ہوا ایمان کفر پر

…
مناظرہ کے بعد مقابلہ ٭٭

مناظرہ زبانی ہو چکا۔ اب مناظرہ عملاً ہو رہا ہے اس مناظرہ کا ذکر سورۃ الاعراف، سورۃ طہٰ اور اس سورت میں ہے۔ قبطیوں کا ارادہ اللہ

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 26, صفحہ 368, جوز 19

34. ’ فرعون اپنے گرد و پیش کے سرداروں سے بولا ” یہ شخص یقینا ایک ماہر جادوگر ہے 35. چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو تمہارے ملک سے نکال دے۔ اب بتائو تم کیا حکم دیتے ہو۔ “ 36. ” انہوں نے کہا ” اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دیں اور شہروں میں ہر کارے بھیج دیجیے 37. کہ ہر سیانے جادوگر کو آپ کے پاس لے آئیں۔ “ 38. ” چناچہ ایک روز مقرر وقت پر جادو گر اکٹھے کر لئے گئے 39. اور لوگوں سے کہا گیا ” تم اجتماع میں چلو گے 40. شاید کہ ہم جادوگروں کے دین ہی پر رہ جائیں اگر وہ غالب رہے۔ “ 41. ” جب جادوگر میدان میں آئے تو انہوں نے فرعون سے کہا ” ہمیں انعام تو ملے گا اگر ہم غالب رہے ؟ ‘ 42. ‘ اس نے ہا ” ہاں ، اور تم تو اس وقت مقربین میں شامل ہو جائو گے۔ “ 43. ” موسیٰ نے کہا ” پھینکو جو تمہیں پھینکنا ہے 44. “ انہوں نے فوراً اپنی رسیاں اور لاٹھیاں پھینک دیں اور بولے ” فرعون کے اقبال سے ہم ہی غالب رہیں گے۔ “ 45. پھر مسویٰ نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ ان کے جھوٹے کرشموں کو ہڑپ کرتا چلا جا رہا تھا 46. اس پر سارے جادوگر بےاختیار سجدے میں گر پڑے 47. اور بول اٹھے کہ مان گئے ہم رب العالمین کو 48. موسیٰ اور ہارون کے رب کو 49. فرعون نے کہا ، تم موسیٰ کی بات مان گئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا۔ ضرور یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے۔ اچھا ابھی تمہیں معلوم ہوجاتا ہے۔ میں تمہارے ہاتھ پائوں مخالف سمتوں سے کٹوائوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھا دوں گا 50. انہوں نے جواب دیا کچھ پروا نہیں ہم اپنے رب کے حضور پہنچ جائیں گے 51. اور ہمیں توقع ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہ معاف کر دے گا کیونکہ سب سے پہلے ہم ایمان لائے ہیں

- Fe Zilal al-Qur'an

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔