1.کہیے کہ میں پناہ میں آتا ہوں تمام انسانوں کے رب کی۔ 2.تمام انسانوں کے بادشاہ کی۔ 3.تمام انسانوں کے معبود کی۔ 4.اس بار بار وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے۔ 5.جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ اندازی کرتا ہے۔ 6.خواہ وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔