سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
027

النمل 27:81 وما انت بهادي العمي عن ضلالتهم ان تسمع الا من يومن باياتنا فهم مسلمون ٨١

صفحہ 384 · پارہ 20

وَمَاۤ
اَنْتَ
بِهٰدِی
الْعُمْیِ
عَنْ
ضَلٰلَتِهِمْ ؕ
اِنْ
تُسْمِعُ
اِلَّا
مَنْ
یُّؤْمِنُ
بِاٰیٰتِنَا
فَهُمْ
مُّسْلِمُوْنَ
۟
اور نہ تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے بچا کر راستہ دکھانے والے ہو تم تو صرف ان کو سناسکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ، پھر فرماں بردار بن جاتے ہیں
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

حق و باطل میں فیصلہ کرنے والا ٭٭

قرآن پاک کی ہدایت بیان ہو رہی ہے۔ کہ اس میں جہاں رحمت ہے وہاں فرقان بھی ہے اور بنی اسرائیل یعنی حاملان تورات وانجیل کے اختلافات کا فیصلہ بھی ہے۔ جیسے عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں یہودیوں نے منہ پھٹ بات اور نری تہمت رکھ دی تھی اور عیسائیوں نے انہیں ان کی حد سے آگے بڑھ

…
حق و باطل میں فیصلہ کرنے والا ٭٭

قرآن پاک کی ہدایت بیان ہو رہی ہے۔ کہ اس میں جہاں رحمت ہے وہاں فرقان بھی ہے اور بنی اسرائیل یعنی حاملان تورات وانجیل کے

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

67. اور انکار کرنے والوں نے کہا، کیا جب ہم مٹی ہوجائیں گے اورہمارے باپ دادا بھی، تو کیا ہم زمین سے نکالے جائیں گے 68. اس کا وعدہ ہمیں بھی دیا گیا اور اس سے پہلے ہمارے باپ دادا کو بھی یہ محض اگلوں کی کہانیاں ہیں 69. کہو کہ زمین میں چلو پھرو، پس دیکھو کہ مجرموں کا انجام کیا ہوا 70. اور ان پر غم نہ کرو اور دل تنگ نہ ہو ان تدبیروں پر جو وہ کر رہے ہیں 71. اور وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب ہے اگر تم سچے ہو 72. کہو کہ جس چیز کی تم جلدی کر رہے ہو شاید اس میں سے کچھ تمھارے پاس آلگا ہو 73. اور بے شک تمھارا رب لوگوں پر بڑے فضل والا ہے مگر ان میں سے اکثر شکر نہیں کرتے 74. اور بے شک تمھارا رب خوب جانتا ہے جو ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں 75. اور آسمانوں اور زمین کی کوئی پوشیدہ چیز نہیں ہے جو ایک واضح کتاب میں درج نہ ہو 76. بے شک یہ قرآن بنی اسرائیل پر بہت سی چیزوں کو واضح کر رہا ہے جن میں وہ اختلاف رکھتے ہیں 77. اور وہ ہدایت اور رحمت ہے ایمان والوں کے ليے 78. بے شک تمھارا رب اپنے حکم کے ذریعہ ان کے درمیان فیصلہ کرے گا اور وہ زبردست ہے، جاننے والا ہے 79. پس اللہ پر بھروسہ کرو بے شک تم صریح حق پر ہو 80. تم مُردوں کو نہیں سناسکتے اورنہ تم بہروں کو اپنی پکار سناسکتے ہو جب کہ وہ پیٹھ پھیر کر چلے جائیں 81. اور نہ تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے بچا کر راستہ دکھانے والے ہو تم تو صرف ان کو سناسکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ، پھر فرماں بردار بن جاتے ہیں 82. اور جب ان پر بات آپڑے گی تو ہم ان کے ليے زمین سے ایک دابّہ (غیر انسانی مخلوق) نکالیں گے جو ان سے کلام کرے گا کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں رکھتے تھے

- Maulana Wahiduddin Khan

پڑھنا جاری رکھیں

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔