المائدة 5:64 وقالت اليهود يد الله مغلولة غلت ايديهم ولعنوا بما قالوا بل يداه مبسوطتان ينفق كيف يشاء وليزيدن كثيرا منهم ما انزل اليك من ربك طغيانا وكفرا والقينا بينهم العداوة والبغضاء الى يوم القيامة كلما اوقدوا نارا للحرب اطفاها الله ويسعون في الارض فسادا والله لا يحب المفسدين ٦٤
وَقَالَتِ
الْیَهُوْدُ
یَدُ
اللّٰهِ
مَغْلُوْلَةٌ ؕ
غُلَّتْ
اَیْدِیْهِمْ
وَلُعِنُوْا
بِمَا
قَالُوْا ۘ
بَلْ
یَدٰهُ
مَبْسُوْطَتٰنِ ۙ
یُنْفِقُ
كَیْفَ
یَشَآءُ ؕ
وَلَیَزِیْدَنَّ
كَثِیْرًا
مِّنْهُمْ
مَّاۤ
اُنْزِلَ
اِلَیْكَ
مِنْ
رَّبِّكَ
طُغْیَانًا
وَّكُفْرًا ؕ
وَاَلْقَیْنَا
بَیْنَهُمُ
الْعَدَاوَةَ
وَالْبَغْضَآءَ
اِلٰی
یَوْمِ
الْقِیٰمَةِ ؕ
كُلَّمَاۤ
اَوْقَدُوْا
نَارًا
لِّلْحَرْبِ
اَطْفَاَهَا
اللّٰهُ ۙ
وَیَسْعَوْنَ
فِی
الْاَرْضِ
فَسَادًا ؕ
وَاللّٰهُ
لَا
یُحِبُّ
الْمُفْسِدِیْنَ
۟
یہُودی کہتے ہیں اللہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔۔۔۔1 باندھے گئے ان کے ہاتھ،2 اور لعنت پڑی اِن پر اُس بکواس کی بدولت جو یہ کرتے ہیں۔۔۔۔3 اللہ کے ہاتھ تو کشادہ ہیں، جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جو کلام تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے وہ ان میں سے اکثر لوگوں کی سرکشی و باطل پرستی میں اُلٹے اضافہ کا موجب بن گیا ہے،4 اور (اس کی پاداش میں) ہم نے ان کے درمیان قیامت تک کے لیے عداوت اور دُشمنی ڈال دی ہے۔ جب کبھی یہ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں اللہ اُس کو ٹھنڈا کردیتا ہے۔ یہ زمین میں فساد پَھیلانے کی سعی کررہے ہیں مگر اللہ فساد برپا کرنے والوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا
تفسیر پڑھیں
تفسیر ابنِ کثیر
بخل سے بچو اور فضول خرچی سے ہاتھ روکو ٭٭…
اللہ تعالیٰ ملعون یہودیوں کا ایک خبیث قول بیان فرما رہا ہے کہ ” یہ اللہ کو بخیل کہتے تھے، یہی لوگ اللہ کو فقیر بھی کہتے ہیں۔ اللہ کی ذات ان کے اس ناپاک مقولے سے بہت بلند و بالا ہے “۔ پس اللہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، مطلب ان کا یہ نہ تھا کہ ہاتھ جکڑ دیئے گئے ہیں
بخل سے بچو اور فضول خرچی سے ہاتھ روکو ٭٭…
اللہ تعالیٰ ملعون یہودیوں کا ایک خبیث قول بیان فرما رہا ہے کہ ” یہ اللہ کو بخیل کہتے تھے، یہی لوگ اللہ کو فقیر