سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

022الحج 22:56 الملك يوميذ لله يحكم بينهم فالذين امنوا وعملوا الصالحات في جنات النعيم ٥٦

22:56
اَلْمُلْكُ
یَوْمَىِٕذٍ
لِّلّٰهِ ؕ
یَحْكُمُ
بَیْنَهُمْ ؕ
فَالَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا
وَعَمِلُوا
الصّٰلِحٰتِ
فِیْ
جَنّٰتِ
النَّعِیْمِ
۟
اس دن سارا اختیار صرف اللہ کو ہوگا وہ ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا پس جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کيے وہ نعمت کے باغوں میں ہوں گے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

کافروں کے دل سے شک و شبہ نہیں جائے گا ٭٭

یعنی کافروں کو جو شک شبہ اللہ کی اس وحی یعنی قرآن میں ہے وہ ان کے دلوں سے نہیں جائے گا۔ شیطان یہ غلط گمان قیامت تک ان کے دلوں سے نہ نکلنے دے گا۔ قیامت اور اس کے عذاب ان کے پاس ناگہاں آ جائیں گے۔ اس وقت یہ محض بے شعور ہوں گے جو مہلت انہیں مل رہی ہے اس سے یہ مغر

…
کافروں کے دل سے شک و شبہ نہیں جائے گا ٭٭

یعنی کافروں کو جو شک شبہ اللہ کی اس وحی یعنی قرآن میں ہے وہ ان کے دلوں سے نہیں جائے گا۔ شیطان یہ غلط گمان قیام

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 22, صفحہ 339, جوز 17

52. اور ہم نے تم سے پہلے جو بھی رسول اور نبی بھیجا تو جب اس نے کچھ پڑھا تو شیطان نے اس کے پڑھنے میں ملا دیا پھر اللہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو مٹا دیتا ہے پھر اللہ اپنی آیتوں کو پختہ کردیتا ہے اور اللہ علم والا، حکمت والا ہے 53. تاکہ جو کچھ شیطان نے ملایا ہے، اس سے وہ ان لوگوں کو جانچے جن کے دلوں میں روگ ہے اور جن کے دل سخت ہیں اور ظالم لوگ مخالفت میں بہت دور نکل گئے ہیں 54. اور تاکہ وہ لوگ جن کو علم ملا ہے، وہ جان لیں کہ یہ فی الواقع تیرے رب کی طرف سے ہے، پھر وہ اس پر یقین لائیں اور ان کے دل اس کے آگے جھک جائیں اور اللہ ایمان لانے والوں کو ضرور سیدھا راستہ دکھاتا ہے 55. اور انکار کرنے والے لوگ ہمیشہ اس کی طرف سے شک میں پڑے رہیں گے، یہاں تک کہ اچانک ان پر قیامت آجائے، یا ایک منحوس دن کا عذاب آجائے 56. اس دن سارا اختیار صرف اللہ کو ہوگا وہ ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا پس جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کيے وہ نعمت کے باغوں میں ہوں گے 57. اور جنھوں نے انکار کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو ان کے ليے ذلت کا عذاب ہے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔