سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
007

الأعراف 7:113 وجاء السحرة فرعون قالوا ان لنا لاجرا ان كنا نحن الغالبين ١١٣

7:113
وَجَآءَ
السَّحَرَةُ
فِرْعَوْنَ
قَالُوْۤا
اِنَّ
لَنَا
لَاَجْرًا
اِنْ
كُنَّا
نَحْنُ
الْغٰلِبِیْنَ
۟
اور جادو گر فرعون کے پاس آئے انھوں نے کہا، ہم کو انعام تو ضرور ملے گا اگر ہم غالب رہے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

باب

جادوگروں نے پہلے ہی فرعون سے قول و قرار لے لیا تاکہ محنت خالی نہ جائے اور اگر ہم جیت جائیں تو خالی ہاتھ نہ رہ جائیں۔

فرعون نے وعدہ کیا کہ منہ مانگا انعام اور ہمیشہ کے لئے خاص درباریوں میں داخلہ دوں گا۔ جادوگر یہ قول و قرار لے کر میدان میں اتر آئے۔

صفحہ نمبر3019
باب

جادوگروں نے پہلے ہی فرعون سے قول و قرار لے لیا تاکہ محنت خالی نہ جائے اور اگر ہم جیت جائیں تو خالی ہاتھ نہ رہ جائیں۔

فرعون نے وعدہ کیا کہ منہ مانگ

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 7, صفحہ 164, جوز 9

109. فرعون کی قوم کے سرداروں نے کہا یہ شخص بڑا ماہر جادو گر ہے 110. وہ چاہتا ہے کہ تم کو تمھاری زمین سے نکال دے 111. اب تمھاری کیا صلاح ہے انھوں نے کہا، موسیٰ کو اور اس کے بھائی کو مہلت دو اور شہروں میں ہرکارے بھیجو 112. وہ تمھارے پاس سارے ماہر جادو گر لے آئیں 113. اور جادو گر فرعون کے پاس آئے انھوں نے کہا، ہم کو انعام تو ضرور ملے گا اگر ہم غالب رہے 114. فرعون نے کہا، ہاں اور یقیناً تم ہمارے مقربین میں داخل ہوگے 115. جادو گروں نے کہا، یا تو تم ڈالو یا ہم ڈالنے والے بنتے ہیں 116. موسیٰ نے کہا، تم ہی ڈالو پھر جب انھوں نے ڈالا تو لوگوں کی آنکھوں پر جادو کردیا اور ان پر دہشت طاری کردی اور بہت بڑا کرتب دکھایا 117. اور ہم نے موسیٰ کو حکم بھیجا کہ اپنا عصا ڈال دو تو اچانک وہ نگلنے لگا اس کو جو انھوں نے گھڑا تھا 118. پس حق ظاہر ہوگیا اور جو کچھ انھوں نے بنایا تھا، وہ باطل ہو کر رہ گیا 119. پس وہ لوگ وہیں ہار گئے اور ذلیل ہوکر رہے 120. اور جادو گر سجدہ میں گر پڑے 121. انھوں نے کہا، ہم ایمان لائے رب العالمین پر 122. جو رب ہے موسیٰ اور ہارون کا 123. فرعون نے کہا، تم لوگ موسیٰ پر ایمان لے آئے قبل اس کے کہ میں تمھیں اجازت دوں یقیناً یہ ایک سازش ہے جو تم لوگوں نے شہر میں اس غرض سے کی ہے کہ تم اس کے باشندوں کو یہاں سے نکال دو، تو تم بہت جلد جان لو گے 124. میں تمھارے ہاتھ اور پاؤ ں مخالف سمتوں سے کاٹوں گا پھر تم سب کو سولی پر چڑھادوں گا 125. انھوں نے کہا، ہم کو اپنے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے 126. تو ہم کو صرف اس بات کی سزا دینا چاہتا ہے کہ ہمارے رب کی نشانیاں جب ہمارے سامنے آگئیں تو ہم ان پر ایمان لے آئے اے رب، ہم پر صبر انڈیل دے اور ہم کو وفات دے اسلام پر

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔