سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

021الأنبياء 21:51 ۞ ولقد اتينا ابراهيم رشده من قبل وكنا به عالمين ٥١

21:51
وَلَقَدْ
اٰتَیْنَاۤ
اِبْرٰهِیْمَ
رُشْدَهٗ
مِنْ
قَبْلُ
وَكُنَّا
بِهٖ
عٰلِمِیْنَ
۟ۚ
اس سے بھی پہلے ہم نے ابراہیم کو اس کی ہوشمندی بخشی تھی اور ہم اس کو خوب جانتے تھے ‘
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

یہودی روایتوں سے بچو ٭٭

فرمان ہے کہ ” خلیل اللہ علیہ صلوات اللہ کو اللہ تعالیٰ نے ان کے بچپن سے ہی ہدایت عطا فرمائی تھی۔ انہیں اپنی دلیلیں الہام کی تھیں اور بھلائی سمجھائی تھی “۔ جیسے آیت میں ہے «وَتِلْكَ حُجَّتُنَا آتَيْنَاهَا إِبْرَاهِيمَ عَلَىٰ قَوْمِهِ» [6-الأنعام:83] ‏۔ ” یہ ہیں ہماری زبردست

…
یہودی روایتوں سے بچو ٭٭

فرمان ہے کہ ” خلیل اللہ علیہ صلوات اللہ کو اللہ تعالیٰ نے ان کے بچپن سے ہی ہدایت عطا فرمائی تھی۔ انہیں اپنی دلیلیں الہام کی تھی

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 21, صفحہ 326, جوز 17

51. اس سے بھی پہلے ہم نے ابراہیم کو اس کی ہوشمندی بخشی تھی اور ہم اس کو خوب جانتے تھے ‘ 52. یاد کرو وہ موقع جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تھا کہ ” یہ مورتیں کیسی ہیں جن کے تم لوگ گرویدہ ہو رہے ہو ؟ 53. انہوں نے جواب دیا ” ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی عبادت کرتے پایا ہے “۔ 54. ’ اس نے کہا ” تم بھی گمراہ ہو اور تمہارے باپ دادا بھی صریح گمراہی میں پڑے ہوئے تھے ‘ 55. انہوں نے کہا ” کیا تو ہمارے سامنے اپنی اصلی خیالات پیش کررہا ہے یا مذاق کرتا ہے ‘ 56. اس نے جواب دیا ” نہیں ‘ بلکہ فی الواقع تمہارا رب وہی ہے جو زمین اور آسمانوں کا رب ہے اور ان کا پیدا کرنے والا ہے۔ اس پر میں تمہارے سامنے گواہی دیتا ہوں ‘ 57. اور خدا کی قسم میں تمہاری غیر موجودگی میں ضرور تمہارے بتوں کی خبر لوں گا ‘ 58. چناچہ اس نے ان کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور صرف ان کے بڑے کو چھوڑ دیا تاکہ شاید ۔۔۔ ان کی طرف رجوع کریں ‘ 59. (انہوں نے آکر بتوں کا یہ حال دیکھا تو) کہنے لگے ” ہمارے خدائوں کا یہ حال کس نے کردیا ؟ وہ بڑا ہی کوئی ظالم تھا وہ “ 60. (بعض لوگ) بولے ” ہم نے ایک نوجوان کو ان کا ذکر کرتے سنا تھا جس کا نام ابراہیم ہے “۔ 61. انہوں نے کہا ” تو پکڑ لائو اسے سب کے سامنے تاکہ دیکھ لیں اس کی کیسی خبر لی جاتی ہے “۔ اور سب کے سامنے کھلی عدالت میں ان کا مقدمہ پیش ہو۔ 62. انہوں نے پوچھا ” کیوں ابراہیم ‘ آیا تو نے ہمارے خدائوں کے ساتھ یہ حرکت کی ہے “ ؟ 63. اس نے جواب دیا ” بلکہ یہ سب کچھ ان کے اس سردار نے کیا ہے ‘ ان ہی سے پوچھ لو اگر یہ بولتے ہوں “ 64. یہ سن کر وہ اپنے ضمیر کی طرف پلٹے اور (اپنے دلوں میں ) کہنے لگے ” واقعی تم خود ہی ظالم ہو “۔ 65. ’ مگر پھر ان کی مت پلٹ گئی اور بولے ” تو جانتا ہے کہ یہ بولتے نہیں ہیں “۔ 66. اس نے کہا ” پھر کیا تم اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کو پوج رہے ہو جو نہ تمہیں نفع پہنچانے پر قادر ہیں نہ نقصان 67. تف ہے تم پر اور تمہارے ان معبودوں پر جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر پوجا کررہے ہو۔ کیا تم کچھ بھی عقل نہیں رکھتے “۔ 68. انہوں نے کہا ” جلا ڈالو اس کو اور حمایت کرو اپنے خدائوں کی اگر تمہیں کچھ کرنا ہے ‘ 69. ہم نے کہا اے آگ ٹھنڈی ہوجا اور سلامتی بن جا ابراہیم کے لیے “ 70. وہ چاہتے تھے کہ ابراہیم کے ساتھ برائی کریں مگر ہم نے ان کو بری طرح ناکام کردیا ‘ 71. اور ہم اسے اور لوط (علیہ السلام) کو بچا کر اس سرزمین کی طرف نکال لے گئے جس میں ہم نے دنیا والوں کے لیے برکتیں رکھی ہیں ‘

- Fe Zilal al-Qur'an

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔