حضرت مریم ایک معزز مذہبی گھرانے کی غیر شادی شدہ خاتون تھیں۔ ایسی ایک خاتون کا حاملہ ہونا اس کے لیے ایک ایسی آزمائش ہے جس سے بڑی کوئی آزمائش نہیں۔ اس پریشانی میں مبتلا ہونے کے بعد وہ خاموشی کے ساتھ ہیکل سے نکلیں اور دور کے ایک مقام ( بیت لحم ) چلی گئیں۔ جب وقت پورا ہوا اور درد زہ کی کیفیت پیدا ہوئی تو وہ بستی سے باہر ایک کھجور کے درخت کے نیچے بیٹھ گئیں۔ایک