سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
020

طه 20:39 ان اقذفيه في التابوت فاقذفيه في اليم فليلقه اليم بالساحل ياخذه عدو لي وعدو له والقيت عليك محبة مني ولتصنع على عيني ٣٩

20:39
اَنِ
اقْذِفِیْهِ
فِی
التَّابُوْتِ
فَاقْذِفِیْهِ
فِی
الْیَمِّ
فَلْیُلْقِهِ
الْیَمُّ
بِالسَّاحِلِ
یَاْخُذْهُ
عَدُوٌّ
لِّیْ
وَعَدُوٌّ
لَّهٗ ؕ
وَاَلْقَیْتُ
عَلَیْكَ
مَحَبَّةً
مِّنِّیْ ۚ۬
وَلِتُصْنَعَ
عَلٰی
عَیْنِیْ
۟ۘ
کہ اس کو صندوق میں رکھو، پھر اس کو دریا میں ڈال دو، پھر دریا اس کو کنارے پر ڈال دے اس کوایک شخص اٹھالے گا جو میرا بھی دشمن ہے اور اس کا بھی دشمن ہے اور میں نے اپنی طرف سے تم پر ایک محبت ڈال دی اور تاکہ تم میری نگرانی میں پرورش پاؤ
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

موسیٰ علیہ السلام کا بچپن ٭٭

حضرت موسیٰ علیہ السلام کی تمام دعائیں قبول ہوئیں اور فرما دیا گیا کہ تمہاری درخواست منظور ہے۔ اس احسان کے ساتھ ہی اور احسان کا بھی ذکر کر دیا گیا کہ ہم نے تجھ پر ایک مرتبہ اور بھی بڑا احسان کیا ہے۔ پھر اس واقعہ کو مختصر طور پر یاد دلایا کہ ہم نے تیرے بچپن کے وقت تیری ماں

…
موسیٰ علیہ السلام کا بچپن ٭٭

حضرت موسیٰ علیہ السلام کی تمام دعائیں قبول ہوئیں اور فرما دیا گیا کہ تمہاری درخواست منظور ہے۔ اس احسان کے ساتھ ہی اور احسا

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 20, صفحہ 314, جوز 16

25. موسیٰ نے کہا کہ اے میرے رب، میرے سینہ کو میرے لیے کھول دے 26. اور میرے کام کو میرے ليے آسان کردے 27. اور میری زبان کی گرہ کھول دے 28. تاکہ لوگ میری بات سمجھیں 29. اورمیرے خاندان سے میرے ليے ایک معاون مقرر کردے 30. ہارون کو جو میرا بھائی ہے 31. اس کے ذریعہ سے میری کمر کو مضبوط کردے 32. اور اس کو میرے کام میں شریک کردے 33. تاکہ ہم دونوں کثرت سے تیری پاکی بیان کریں 34. اور کثرت سے تیرا چرچا کریں 35. بے شک تو ہم کو دیکھ رہاہے 36. فرمایا کہ دے دیا گیا تم کو اے موسیٰ تمھارا سوال 37. اور ہم نے تمھارے اوپر ایک باراور احسان کیاہے 38. جب کہ ہم نے تمھاری ماں کی طرف وحی کی جو وحی کی جارہی ہے 39. کہ اس کو صندوق میں رکھو، پھر اس کو دریا میں ڈال دو، پھر دریا اس کو کنارے پر ڈال دے اس کوایک شخص اٹھالے گا جو میرا بھی دشمن ہے اور اس کا بھی دشمن ہے اور میں نے اپنی طرف سے تم پر ایک محبت ڈال دی اور تاکہ تم میری نگرانی میں پرورش پاؤ 40. جب کہ تمھاری بہن چلتی ہوئی آئی، پھر وہ کہنے لگی، کیا میں تم لوگوں کو اس کا پتہ دوں جو اس بچے کی پرورش اچھی طرح کرے پس ہم نے تم کو تمھاری ماں کی طرف لوٹا دیا، تاکہ اس کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور اس کو غم نہ رہے اور تم نے ایک شخص کو قتل کردیاپھر، ہم نے تم کو اس غم سے نجات دی اور ہم نے تم کو خوب جانچا پھر تم کئی سال مدین والوں میں رہے پھر تم ایک اندازہ پر آگئے، اے موسیٰ 41. اورمیں نے تم کو اپنے ليے منتخب کیا 42. جاؤ تم اورتمھارے بھائی میری نشانیوں کے ساتھ اور تم دونوں میری یاد میں سستی نہ کرنا 43. تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ کہ وہ سرکش ہوگیا ہے 44. پس اس سے نرمی کے ساتھ بات کرنا، شاید وہ نصیحت قبول کرے یا ڈر جائے 45. دونوں نے کہا کہ اے ہمارے رب، ہم کو اندیشہ ہے کہ وہ ہم پر زیادتی کرے یا سرکشی کرنے لگے 46. فرمایا کہ تم اندیشہ نہ کرو میں تم دونوں کے ساتھ ہوں ، سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں 47. پس تم اس کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم دونوں تیرے رب کے بھیجے ہوئے ہیں ، پس تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے اور ان کو نہ ستا ہم تیرے رب کے پاس سے ایک نشانی بھی لائے ہیں اورسلامتی اس شخص کے ليے ہے جو ہدایت کی پیروی کرے 48. ہم پر یہ وحی کی گئی ہے کہ اس شخص پر عذاب ہوگا جو جھٹلائے اور اعراض کرے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔