آیات:
75
نزول وحی کی جگہ:
مکہ
اس سورہ کا نام آیات نمبر 71 و 73 (
وَسِیْقَ الَّذِیْنَ کَفَرُ وْ آ اِلیٰ جَھَنَّمَ زُمَراً اور وَ سِیْقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْ ارَبَّھُمْ اِلَی ا لْجَنَّۃٍ زُمَراً) سے ماخوذ ہے۔ مطلب یہ ہے کہ وہ سورہ جس میں لفظ زمر آیا ہے۔
آیت نمبر 10 (
وَاَرْضُ اللہِ وَاسِعَۃٌ) سے اس امر کی طرف صاف اشارہ نکلتا ہے کہ یہ سورۃ ہجرت حبشہ سے پہلے نازل ہوئی تھی۔ بعض روایات میں یہ تصریح آئی ہے کہ اس آیت کا نزول حضرت جعفرؓ بن ابی طالب اور ان کے ساتھیوں کے حق میں ہوا تھا جبکہ انہوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کا عزم کیا (روح المعانی، جلد 23، صفحہ 226)