سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
038

ص 38:74 الا ابليس استكبر وكان من الكافرين ٧٤

38:74
اِلَّاۤ
اِبْلِیْسَ ؕ
اِسْتَكْبَرَ
وَكَانَ
مِنَ
الْكٰفِرِیْنَ
۟
سوائے ابلیس کے اس نے تکبر کیا اور وہ کافروں میں سے ہوگیا۔
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

تخلیق آدم اور ابلیس کی سرکشی ٭٭

یہ قصہ سورۃ البقرہ، سورۃ الاعراف، سورۃ الحجر، سورۃ الإسراء، سورۃ الکہف اور اس سورۃ ص میں بیان ہوا ہے۔ آدم کو پیدا کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو اپنا ارادہ بتایا کہ میں مٹی سے آدم کو پیدا کرنے والا ہوں۔ جب میں اسے پیدا کر چکوں تو تم سب اسے سجدہ کرنا تاکہ میری فر

…
تخلیق آدم اور ابلیس کی سرکشی ٭٭

یہ قصہ سورۃ البقرہ، سورۃ الاعراف، سورۃ الحجر، سورۃ الإسراء، سورۃ الکہف اور اس سورۃ ص میں بیان ہوا ہے۔ آدم کو پیدا کرنے

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 38, صفحہ 457, جوز 23

71. جب کہا تھا آپ ﷺ کے رب نے فرشتوں سے کہ میں بنانے والا ہوں ایک بشر کو مٹی سے۔ 72. تو جب میں اس کو پوری طرح درست کر دوں اور میں اس میں اپنی روح میں سے پھونک دوں تو تم گرپڑنا اس کے سامنے سجدے میں۔ 73. تو سجدہ کیا سب کے سب فرشتوں نے اکٹھے ہو کر۔ 74. سوائے ابلیس کے اس نے تکبر کیا اور وہ کافروں میں سے ہوگیا۔ 75. اللہ نے فرمایا : اے ابلیس ! تجھے کس چیز نے روکا کہ تو اس کو سجدہ کرتا جسے میں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے بنایا ہے ؟ کیا تو نے تکبر کیا یا تو عالی مرتبہ لوگوں میں سے ہے ؟ 76. اس نے کہا : میں اس سے بہتر ہوں ! مجھے بنایا تو نے آگ سے اور اس کو بنایا مٹی سے ! 77. اللہ نے فرمایا : نکل جائو یہاں سے ! اب تم مردود ہوگئے ہو۔ 78. اور اب تم پر میری لعنت رہے گی جزا اور سزا کے دن تک 79. اس نے کہا : پروردگار ! پھر مجھے مہلت دے اس دن تک جب یہ لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے 80. اللہ نے فرمایا : ٹھیک ہے تمہیں یہ مہلت دے دی گئی۔ 81. اس دن تک جس کا وقت طے شدہ ہے۔ 82. اس نے کہا : پس تیری عزت کی قسم ! میں ان سب کو گمراہ کر کے رہوں گا۔ 83. سوائے ان میں سے تیرے ان بندوں کے جنہیں تو نے خالص کرلیا ہو۔ 84. اللہ نے فرمایا : تو حق یہ ہے اور میں تو حق ہی کہتا ہوں۔ 85. کہ پھر میں بھی بھر کر رہوں گا جہنم کو تجھ سے اور ان سب سے جو تیری پیروی کریں گے 86. (اے نبی ﷺ !) آپ کہیے کہ میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا اور میں کوئی بناوٹ کرنے والوں میں سے بھی نہیں ہوں۔ 87. نہیں ہے یہ مگر ایک یاد دہانی اور نصیحت تمام جہان والوں کے لیے۔ 88. اور تم ضرور جان لوگے اس کی اصل خبر ایک وقت کے بعد۔

- بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔