سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

019مريم 19:72 ثم ننجي الذين اتقوا ونذر الظالمين فيها جثيا ٧٢

19:72
ثُمَّ
نُنَجِّی
الَّذِیْنَ
اتَّقَوْا
وَّنَذَرُ
الظّٰلِمِیْنَ
فِیْهَا
جِثِیًّا
۟
پھر ہم ان لوگوں کو بچالیں گے جو ڈرتے تھے اور ظالموں کو اس میں گرا ہوا چھوڑ دیں گے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

جہنم میں دخول یا ورود ؟ ٭٭

مسند امام احمد بن حنبل کی ایک غریب حدیث میں ہے ابو سمیہ فرماتے ہیں جس ورود کا اس آیت میں ذکر ہے، اس بارے میں ہم میں اختلاف ہوا، کوئی کہتا تھا مومن اس میں داخل نہ ہوں گے، کوئی کہتا تھا داخل تو ہوں گے لیکن پھر بہ سبب اپنے تقویٰ کے نجات پا جائیں گے۔ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ

…
جہنم میں دخول یا ورود ؟ ٭٭

مسند امام احمد بن حنبل کی ایک غریب حدیث میں ہے ابو سمیہ فرماتے ہیں جس ورود کا اس آیت میں ذکر ہے، اس بارے میں ہم میں اختلاف

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 19, صفحہ 310, جوز 16

66. اور انسان کہتا ہے، کیا جب میں مرجاؤں گا تو پھر زندہ کرکے نکالا جاؤں گا 67. کیا انسان کو یاد نہیں آتا کہ ہم نے اس کو اس سے پہلے پیدا کیا اور وہ کچھ بھی نہ تھا 68. پس تیرے رب کی قسم، ہم ان کو جمع کریں گے اور شیطانوں کو بھی، پھر ان کو جہنم کے گرد اس طرح حاضر کریں گے کہ وہ گھٹنوں کے بل گرے ہوں گے 69. پھر ہم ہر گروہ میں سے ان لوگوں کو جدا کریں گے جو رحمان کے مقابلہ میں سب سے زیادہ سرکش بنے ہوئے تھے 70. پھر ہم ایسے لوگوں کو خوب جانتے ہیں جوجہنم میں داخل ہونے کے زیادہ مستحق ہیں 71. اور تم میں سے کوئی نہیں جس کااس پر سے گزر نہ ہو، یہ تیرے رب کے اوپر لازم ہے جو پورا ہوکر رہے گا 72. پھر ہم ان لوگوں کو بچالیں گے جو ڈرتے تھے اور ظالموں کو اس میں گرا ہوا چھوڑ دیں گے 73. اور جب ان کو ہماری کھلی کھلی آیتیں سنائی جاتی ہیں تو انکارکرنے والے ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں کہ دونوں گروہوں میں سے کون بہتر حالت میں ہے اور کس کی مجلس زیادہ اچھی ہے 74. اور ان سے پہلے ہم نے کتنی ہی قومیں ہلاک کردیں جو ان سے زیادہ اسباب والی اور ان سے زیادہ شان والی تھیں 75. کہوکہ جو شخص گمراہی میں ہوتا ہے تو رحمان اس کو ڈھیل دیا کرتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ دیکھ لیں گے اس چیز کو جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے، عذاب یا قیامت، تو ان کو معلوم ہوجائے گا کہ کس کا حال برا ہے اور کس کا جتھا کمزور 76. اوراللہ ہدایت پکڑنے والوں کی ہدایت میں اضافہ کرتا ہے، اور باقی رہنے والی نیکیاں تمھارے رب کے نزدیک اجر کے اعتبار سے بہترین ہیں اور انجام کے اعتبار سے بھی بہتر 77. کیا تم نے اس کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا اورکہا کہ مجھ کو مال اور اولاد مل کر رہیں گے 78. کیا اس نے غیب میں جھانک کر دیکھا ہے یا اس نے اللہ سے کوئی عہد لے لیا ہے 79. ہر گز نہیں ، جو کچھ وہ کہتا ہے اس کو ہم لکھ لیں گے اور اس کی سزا میں اضافہ کریں گے 80. اور جن چیزوں کا وہ مدعی ہے، اس کے وارث ہم بنیں گے اور وہ ہمارے پاس اکیلا آئے گا 81. اور انھوں نے اللہ کے سوا معبود بنائے ہیں تاکہ وہ ان کے ليے مد دگاربنیں 82. ہرگز نہیں ، وہ ان کی عبادت کا انکار کریں گے اور ان کے مخالف بن جائیں گے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔