سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

019مريم 19:44 يا ابت لا تعبد الشيطان ان الشيطان كان للرحمان عصيا ٤٤

19:44
یٰۤاَبَتِ
لَا
تَعْبُدِ
الشَّیْطٰنَ ؕ
اِنَّ
الشَّیْطٰنَ
كَانَ
لِلرَّحْمٰنِ
عَصِیًّا
۟
اے میرے باپ، شیطان کی عبادت نہ کر، بے شک شیطان خدائے رحمان کی نافرمانی کرنے والاہے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

بتوں کی پوجا ٭٭

مشرکین مکہ جو بت پرست ہیں اور اپنے آپ کو خلیل اللہ کا متبع خیال کرتے ہیں، ان کے سامنے اے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود ابراہیم علیہ السلام کا واقعہ بیان کیجئے۔ اس سچے نبی علیہ السلام نے اپنے باپ کی بھی پرواہ نہ کی اور اس کے سامنے بھی حق کو واضح کر دیا اور اسے بت پرستی سے روکا۔ صاف

…
بتوں کی پوجا ٭٭

مشرکین مکہ جو بت پرست ہیں اور اپنے آپ کو خلیل اللہ کا متبع خیال کرتے ہیں، ان کے سامنے اے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود ابراہیم علیہ

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 19, صفحہ 308, جوز 16

41. اورکتاب میں ابراہیم کا ذکر کروبے شک وہ سچا تھا اور نبی تھا 42. جب اس نے اپنے باپ سے کہا کہ اے میرے باپ، ایسی چیز کی عبادت کیوں کرتے ہو جو نہ سنے اور نہ دیکھے، اور نہ تمھارے کچھ کام آسکے 43. اے میرے باپ، میرے پاس ایسا علم آیا ہے جو تمھارے پاس نہیں ہے تو تم میرے کہنے پر چلو میں تم کو سیدھا راستہ دکھاؤں گا 44. اے میرے باپ، شیطان کی عبادت نہ کر، بے شک شیطان خدائے رحمان کی نافرمانی کرنے والاہے 45. اے میرے باپ، مجھ کو ڈر ہے کہ تم کو خدائے رحمان کاکوئی عذاب پکڑ لے اور تم شیطان کے ساتھی بن کر رہ جاؤ 46. باپ نے کہا کہ اے ابرہیم، کیا تم میرے معبودوں سے پھر گئے ہو اگر تم باز نہ آئے تو میں تم کو سنگ سار کردوں گا اور تم مجھ سے ہمیشہ کے لیے دور ہوجاؤ 47. ابراہیم نے کہا، تم پر سلامتی ہو میں اپنے رب سے تمھارے لیے بخشش کی دعا کروں گا، بے شک وہ مجھ پر مہربان ہے 48. اور میں تم لوگوں کو چھوڑ تا ہوں اور ان کو بھی جنھیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو اور میں اپنے رب ہی کو پکاروں گا امید ہے کہ میں اپنے رب کو پکار کر محروم نہیں رہوں گا 49. پس جب وہ لوگوں سے جدا ہوگیا اور ان سے جن کو وہ اللہ کے سوا پوجتے تھے تو ہم نے اس کو اسحاق اور یعقوب عطا کيے اور ہم نے ان میں سے ہر ایک کو نبی بنایا 50. اور ان کو اپنی رحمت کا حصہ دیا اور ہم نے ان کا نام نیک اور بلند کیا

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔