سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
سیکھنے کے پلانز پر واپس جائیں۔

سورۃ التکاثر: دنیا کی دوڑ اور غفلت

نیامفت
سورۃ التکاثر: دنیا کی دوڑ اور غفلت

دورانیہ

ہر مختصر سبق کو مکمل کرنے میں 10 منٹ سے بھی کم ٹائم لگتا ہے، کل 5 اسباق ہیں.

تفصیل

سورۃ التکاثر ہر دور کے انسانوں کو غفلت سے بیدار کرنے کا پیغام دیتی ہے۔ صرف آٹھ مختصر آیات میں یہ انسانی زندگی کی ایک ایسی غفلت کو بے نقاب کرتی ہے جو بار بار انسان کو گھیر لیتی ہے: زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی دھن میں اس قدر کھو جانا کہ ہم اپنی زندگی کا مقصد ہی بھول جائیں۔

مقابلہ مال و دولت، مرتبے، ساز و سامان، کامیابیوں، اثر و رسوخ یا نام و نمود میں ہو، یہ سورت یاد دلاتی ہے کہ دنیا کی ہر دوڑ بالآخر ایک ہی منزل پر پہنچتی ہے۔ یہ مومن کو دعوت دیتی ہے کہ وہ عارضی مقاصد سے آگے دیکھے، موت کی یقینی آمد، آخرت کی حقیقت اور اس جواب دہی کو یاد رکھے جس کا سامنا ہر جان کو کرنا ہے۔

قرآن پر غور و فکر، مستند احادیث، عملی سرگرمیوں اور دل سے کی جانے والی دعاؤں کے ذریعے یہ مطالعاتی سلسلہ واضح کرتا ہے کہ سورۃ التکاثر کامیابی، یقین، شکر اور اللہ کی عطا کردہ نعمتوں کے بارے میں ہمارے اندازِ فکر کو کیسے بدلتی ہے۔ یہ وہ نعمتیں ہیں جو اللہ نے ہمارے پاس امانت رکھی ہیں۔

اس کورس کے موضوعات

دنیاوی مقابلہ آرائی سے پیدا ہونے والی غفلت

موت کی یقینی آمد

آخرت پر یقین اور غفلت سے بچاؤ

اللہ کی نعمتوں کا شکر اور ان کے استعمال کی جواب دہی

ایمان، نیک اعمال اور آخرت کی روشنی میں کامیابی کا مفہوم

اہم آیات

’’تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دُوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دُھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے، یہاں تک کہ (اِسی فکر میں) تم لبِ گور تک پہنچ جاتے ہو۔‘‘ (القرآن 102:1-2)

’’پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی۔‘‘ (القرآن 102:8)

اس مطالعاتی سلسلے کا مقصد

یہ مطالعاتی سلسلہ دنیاوی مقابلہ آرائی کے بارے میں سورۃ التکاثر کی سخت تنبیہ کو واضح کرتا ہے۔ اس کے ساتھ موت، جہنم، یقین اور اللہ کی نعمتوں کے بارے میں جواب دہی کی ان یاددہانیوں پر بھی غور کی دعوت دیتا ہے جو اس سورت میں بیان ہوئی ہیں۔

یہ سورت سکھاتی ہے کہ دنیا کی نعمتیں حاصل ہونا خطرے کی بات نہیں۔ تنبیہ اس بات پر ہے کہ ہم دنیاوی مقابلہ آرائی میں اتنے مگن ہو جائیں کہ اللہ کی اطاعت اور آخرت کی تیاری سے غافل ہو جائیں۔

ان اسباق کے دوران آپ زندگی کی ناپائیداری، موت کی یقینی آمد، اس دنیا کے بعد سامنے آنے والی حقیقتوں اور ان نعمتوں پر غور کریں گے جن کے بارے میں ایک دن اللہ کے حضور جواب دینا ہوگا۔

سورۃ التکاثر ہماری توجہ عارضی چیزوں سے ہٹا کر ہمیشہ باقی رہنے والی حقیقتوں کی طرف مبذول کراتی ہے۔ یہ یاد دلاتی ہے کہ دنیاوی مقابلہ آرائی موت کے ساتھ ختم ہو جاتی ہے، اور آخرت میں ایسی حقیقتیں سامنے آئیں گی جنہیں دنیا کی کسی مشغولیت میں کھو کر ٹالا نہیں جا سکتا۔

مومن دنیا کی حلال نعمتوں سے فائدہ اٹھاتا ہے، مگر ان کے حصول کی مقابلہ آرائی کو اپنے اوپر اس طرح حاوی نہیں ہونے دیتا کہ وہ اللہ کی اطاعت اور آخرت کی تیاری سے غافل ہو جائے۔

کیونکہ آخرکار سوال یہ نہیں ہوگا کہ ہم نے کتنا کچھ جمع کیا۔ سوال یہ ہوگا کہ اللہ نے جو کچھ ہمیں دیا تھا، ہم نے اسے کیسے استعمال کیا۔

اپنی رائے ضرور بھیجیے: [email protected]

مصنف کے بارے میں

  • قرآن ریفلیکٹ ٹیم یہ لرننگ پلان قرآن ریفلیکٹ ٹیم نے اس مقصد کے لیے تیار کیا ہے کہ سیکھنے والے قرآن سے اس انداز میں جڑیں جو منظم بھی ہو اور روزمرہ زندگی سے متعلق بھی۔ اس کا مواد بامعنی اور مستند فہم پر مبنی ہے، تاکہ ہر مرحلے پر غور و فکر اور قرآن سے گہرا تعلق پیدا کرنے کی ترغیب ملے۔

    اہم نوٹ

    لرننگ پلانز کو قرآن فاؤنڈیشن کی ریویو ٹیم نے تیار کیا ہے اور ان کی نگرانی شیخ حماد فہیم صاحب کرتے ہیں۔ تمام مواد کو احتیاط کے ساتھ جانچا جاتا ہے تاکہ درستگی یقینی بنائی جا سکے، اور تمام حوالہ جات مستند اور قابلِ اعتماد مصادر سے تصدیق شدہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے کوئی سوالات یا آراء ہوں تو ہم سے اس ای میل پر رابطہ کریں: [email protected]

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran Space
Quran.ai
Quran Audio
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔