سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
014

ابراهيم 14:47 فلا تحسبن الله مخلف وعده رسله ان الله عزيز ذو انتقام ٤٧

14:47
فَلَا
تَحْسَبَنَّ
اللّٰهَ
مُخْلِفَ
وَعْدِهٖ
رُسُلَهٗ ؕ
اِنَّ
اللّٰهَ
عَزِیْزٌ
ذُو
انْتِقَامٍ
۟ؕ
پس تم اللہ کو اپنے پیغمبروں سے وعدہ خلافی کرنے والا نہ سمجھو بے شک اللہ زبردست ہے، بدلہ لینے والا ہے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

انبیاء کی مدد ٭٭

اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کو مقرر اور موکد کر رہا ہے کہ ” دنیا آخرت میں جو اس نے اپنے رسولوں کی مدد کا وعدہ کیا ہے وہ کبھی اس کے خلاف کرنے والا نہیں۔ اس پر کوئی اور غالب نہیں وہ سب پر غالب ہے اس کے ارادے سے مراد جدا نہیں اس کا چاہا ہو کر رہتا ہے۔ وہ کافروں سے ان کے کفر کا بدلہ ضرور لے گا

…
انبیاء کی مدد ٭٭

اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کو مقرر اور موکد کر رہا ہے کہ ” دنیا آخرت میں جو اس نے اپنے رسولوں کی مدد کا وعدہ کیا ہے وہ کبھی اس کے خلاف کرنے

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 14, صفحہ 261, جوز 13

42. اور ہرگز مت خیال کرو کہ اللہ اس سے بے خبر ہے جو ظالم لوگ کر رہے ہیں وہ ان کو اس دن کے ليے ڈھیل دے رہا ہے جس دن آنکھیں پتھرا جائیں گی 43. وہ سر اٹھائے ہوئے بھاگ رہے ہوں گے ان کی نظر ان کی طرف ہٹ کر نہ آئے گی اور ان کے دل بدحواس ہوں گے 44. اور لوگوں کو اس دن سے ڈرادو جس دن ان پر عذاب آجائے گا اس وقت ظالم لوگ کہیں گے کہ اے ہمارے رب، ہم کو تھوڑی مہلت اور دے دے، ہم تیری دعوت قبول کرلیں گے اور رسولوں کی پیروی کریں گے کیا تم نے اس سے پہلے قسمیں نہیں کھائی تھیں کہ تم پر کچھ زوال آنا نہیں ہے 45. اور تم ان لوگوں کی بستیوں میں آباد تھے جنھوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور تم پر کھل چکا تھا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا کیا اور ہم نے تم سے مثالیں بیان کیں 46. اور انھوں نے اپنی ساری تدبیریں کیں اوران کی تدبیریں اللہ کے سامنے تھیں اگرچہ ان کی تدبیریں ایسی تھیں کہ ان سے پہاڑبھی ٹل جائیں 47. پس تم اللہ کو اپنے پیغمبروں سے وعدہ خلافی کرنے والا نہ سمجھو بے شک اللہ زبردست ہے، بدلہ لینے والا ہے 48. جس دن یہ زمین دوسری زمین سے بدل جائے گی اور آسمان بھی اور سب ایک زبردست اللہ کے سامنے پیش ہوں گے 49. اور تم اس دن مجرموں کو زنجیروں میں جکڑا ہوا دیکھو گے 50. ان کے لباس تارکول کے ہوں گے اور ان کے چہروں پر آگ چھائی ہوئی ہوگی 51. تاکہ اللہ ہر شخص کو اس کے کيے کا بدلہ دے بے شک اللہ جلد حساب لینے والا ہے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔