سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
014

ابراهيم 14:47 فلا تحسبن الله مخلف وعده رسله ان الله عزيز ذو انتقام ٤٧

14:47
فَلَا
تَحْسَبَنَّ
اللّٰهَ
مُخْلِفَ
وَعْدِهٖ
رُسُلَهٗ ؕ
اِنَّ
اللّٰهَ
عَزِیْزٌ
ذُو
انْتِقَامٍ
۟ؕ
تو آپ یہ مت سمجھیں کہ اللہ اپنے اس وعدے کے خلاف کرے گا جو اس نے اپنے رسولوں سے کیا یقیناً اللہ زبردست ہے انتقام لینے والا
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

انبیاء کی مدد ٭٭

اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کو مقرر اور موکد کر رہا ہے کہ ” دنیا آخرت میں جو اس نے اپنے رسولوں کی مدد کا وعدہ کیا ہے وہ کبھی اس کے خلاف کرنے والا نہیں۔ اس پر کوئی اور غالب نہیں وہ سب پر غالب ہے اس کے ارادے سے مراد جدا نہیں اس کا چاہا ہو کر رہتا ہے۔ وہ کافروں سے ان کے کفر کا بدلہ ضرور لے گا

…
انبیاء کی مدد ٭٭

اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کو مقرر اور موکد کر رہا ہے کہ ” دنیا آخرت میں جو اس نے اپنے رسولوں کی مدد کا وعدہ کیا ہے وہ کبھی اس کے خلاف کرنے

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 14, صفحہ 261, جوز 13

42. اور آپ ہرگز نہ سمجھیں اللہ کو غافل اس سے جو یہ ظالم کر رہے ہیں یقیناً وہ انہیں مہلت دے رہا ہے اس دن تک جس میں نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی 43. وہ دوڑتے ہوں گے (محشر کی طرف) اپنے سروں کو اوپر اٹھائے نہیں لوٹے گی ان کی طرف ان کی نگاہ اور ان کے دل اڑے ہوئے ہوں گے 44. اور (اے نبی !) خبردار کردیجیے لوگوں کو اس دن سے جب ان پر عذاب آئے گا تو کہیں گے وہ لوگ جنہوں نے ظلم کی روش اختیار کی تھی : اے ہمارے پروردگار ! ہمیں مہلت دے دے بس تھوڑی سی مدت تک ہم تیری دعوت قبول کرلیں گے اور رسولوں کی پیروی کریں گے جواب میں کہا جائے گا) کیا تم وہی لوگ نہیں ہو جو پہلے قسمیں کھایا کرتے تھے کہ تمہارے لیے کوئی زوال نہیں ہے 45. اور تم آباد تھے ان ہی لوگوں کے مسکنوں میں جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا اور تم پر اچھی طرح واضح ہوگیا تھا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا اور ہم نے تمہارے لیے مثالیں بھی بیان کردی تھیں 46. اور انہوں نے اپنی سی چالیں چلیں اور اللہ ہی کی قبضہ قدرت میں ہیں ان کی تمام چالیں۔ اور ان کی چالیں ایسی تو نہ تھیں کہ ان سے پہاڑ ٹل جاتے 47. تو آپ یہ مت سمجھیں کہ اللہ اپنے اس وعدے کے خلاف کرے گا جو اس نے اپنے رسولوں سے کیا یقیناً اللہ زبردست ہے انتقام لینے والا 48. جس دن زمین بدل دی جائے گی اس زمین کے سوا (کسی اور شکل میں) اور آسمانوں کو بھی (بدل دیا جائے گا) اور یہ حاضر ہوجائیں گے اللہ کے سامنے جو واحد وقہار ہے 49. اور تم دیکھو گے مجرموں کو اس روز کہ وہ جکڑے ہوئے ہوں گے باہم زنجیروں میں 50. ان کے کرتے ہوں گے گندھک کے اور ڈھانپے ہوئے ہوگی ان کے چہروں کو آگ 51. تا کہ اللہ بدلہ دے دے ہر جان کو جو کچھ بھی اس نے کمایا۔ یقیناً اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے

- بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔