سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
011

هود 11:85 ويا قوم اوفوا المكيال والميزان بالقسط ولا تبخسوا الناس اشياءهم ولا تعثوا في الارض مفسدين ٨٥

11:85
وَیٰقَوْمِ
اَوْفُوا
الْمِكْیَالَ
وَالْمِیْزَانَ
بِالْقِسْطِ
وَلَا
تَبْخَسُوا
النَّاسَ
اَشْیَآءَهُمْ
وَلَا
تَعْثَوْا
فِی
الْاَرْضِ
مُفْسِدِیْنَ
۟
اور اے میری قوم، ناپ اور تول کو پورا کرو انصاف کے ساتھ اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹاکر نہ دو اور زمین پر فساد نہ مچاؤ
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

ناپ تول میں انصاف کرو ٭٭

پہلے تو اپنی قوم کو ناپ تول کی کمی سے روکا۔ اب لین دین کے دونوں وقت عدل و انصاف کے ساتھ پورے پورے ناپ تول کا حکم دیتے ہیں۔ اور زمین میں فساد اور تباہ کاری کرنے کو منع کرتے ہیں۔ ان میں رہزنی اور ڈاکے مارنے کی بد خصلت بھی تھی۔ لوگوں کے حق مار کر نفع اٹھانے سے اللہ کا دیا ہوا نف

…
ناپ تول میں انصاف کرو ٭٭

پہلے تو اپنی قوم کو ناپ تول کی کمی سے روکا۔ اب لین دین کے دونوں وقت عدل و انصاف کے ساتھ پورے پورے ناپ تول کا حکم دیتے ہیں۔ اور

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 11, صفحہ 231, جوز 12

84. اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا اس نے کہا کہ اے میری قوم، اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں اور ناپ اور تول میں کمی نہ کرو میں تم کو اچھے حال میں دیکھ رہا ہوں ، اور میں تم پر ایک گھیر لینے والے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں 85. اور اے میری قوم، ناپ اور تول کو پورا کرو انصاف کے ساتھ اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹاکر نہ دو اور زمین پر فساد نہ مچاؤ 86. جو اللہ کا دیا ہوا بچا رہے، وہ تمھارے ليے بہتر ہے اگر تم مومن ہو اور میں تمھارے اوپر نگہبان نہیں ہوں 87. انھوں نے کہا کہ اے شعیب، کیا تمھاری نماز تم کو یہ سکھاتی ہے کہ ہم ان چیزوں کو چھوڑ دیں جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے تھے یا اپنے مال میں اپنی مرضی کے مطابق تصرف کرنا چھوڑ دیں بس تم ہی تو ایک دانش مند اور نیک چلن آدمی ہو 88. شعیب نے کہا کہ اے میری قوم، بتاؤ ، اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پر ہوں اور اس نے اپنی جانب سے مجھ کو اچھا رزق بھی دیا اور میں نہیں چاہتا کہ میں خود وہی کام کروں جس سے میں تم کو روک رہا ہوں میں تو صرف اصلاح چاہتا ہوں ، جہاں تک ہوسکے اور مجھے توفیق تو اللہ ہی سے ملے گی اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں 89. اور اے میری قوم، ایسا نہ ہو کہ میری مخالفت کرکے تم پر وہ آفت آپڑے جو قوم نوح یا قوم ہود یا قوم صالح پر آئی تھی، اور لوط کی قوم تو تم سے دور بھی نہیں 90. اور اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف پلٹ آؤبے شک میرا رب مہربان اور محبت والا ہے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔