سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
040

غافر 40:49 وقال الذين في النار لخزنة جهنم ادعوا ربكم يخفف عنا يوما من العذاب ٤٩

40:49
وَقَالَ
الَّذِیْنَ
فِی
النَّارِ
لِخَزَنَةِ
جَهَنَّمَ
ادْعُوْا
رَبَّكُمْ
یُخَفِّفْ
عَنَّا
یَوْمًا
مِّنَ
الْعَذَابِ
۟
اور جو لوگ آگ میں ہوں گے وہ جہنم کے نگہبانوں سے کہیں گے کہ تم اپنے رب سے درخواست کرو کہ وہ ہمارے عذاب میں سے ایک دن کی تخفیف کردے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

دوزخیوں کیلئے ایک اور عذب ٭٭

جہنمی لوگ جہنم کے اور عذابوں کو برداشت کرتے ہوئے ایک اور عذاب کے بھی شکار ہوں گے جس کا بیان یہاں ہو رہا ہے۔ یہ عذاب فرعون کو بھی ہو گا اور دوسرے دوزخیوں کو بھی یعنی آپس میں تھوکنا تذلیل اور لڑائی جھگڑے۔ چھوٹے بڑوں سے یعنی تابعداری کرنے اور حکم احکام کے ماننے والے جن کی بڑ

…
دوزخیوں کیلئے ایک اور عذب ٭٭

جہنمی لوگ جہنم کے اور عذابوں کو برداشت کرتے ہوئے ایک اور عذاب کے بھی شکار ہوں گے جس کا بیان یہاں ہو رہا ہے۔ یہ عذاب فرعون

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 40, صفحہ 472, جوز 24

38. اور جوشخص ایما ن لایا تھا اس نے کہا کہ اے میری قوم، تم میری پیروی کرو، میں تم کو صحیح راستہ بتارہا ہوں 39. اے میری قوم، یہ دنیا کی زندگی محض چند روزہ ہے اور اصل ٹھہرنے کا مقام آخرت ہے 40. جو شخص برائی کرے گا تو وہ اس کے برابر بدلہ پائے گااور جو شخص نیک کام کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت،بشرطیکہ وہ مومن ہو تو یہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے، وہاں وہ بے حساب رزق پائیں گے 41. اور اے میری قوم، کیا بات ہے کہ میں تو تم کو نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم مجھ کو آگ کی طرف بلارہے ہو 42. تم مجھ کو بلارہے ہوکہ میں خدا کے ساتھ کفر کروں اور ایسی چیز کو اس کا شریک بناؤں جس کا مجھے کوئی علم نہیں اور میں تم کو زبردست مغفرت کرنے والے خدا کی طرف بلارہاہوں 43. یقینی بات ہے کہ تم جس چیزکی طرف مجھ کو بلاتے ہو اس کی کوئی آواز نہ دنیا میں ہے اور نہ آخرت میں اور بے شک ہم سب کی واپسی اللہ ہی کی طرف ہے اور حدسے گزرنے والے ہی آگ میں جانے والے ہیں 44. پس تم آگے چل کر میری بات کو یاد کروگےاور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں بے شک اللہ تمام بندوں کا نگراں ہے 45. پھر اللہ نے اس کو ان کی بری تدبیروں سے بچالیااور فرعون والوں کو برے عذاب نے گھیرلیا 46. آگ ، جس پر وہ صبح و شام پیش کيے جاتے ہیں اور جس دن قیامت قائم ہوگی، فرعون والوں کو سخت ترین عذاب میں داخل کرو 47. اور جب وہ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے تو کمزور لوگ بڑا بننے والوں سے کہیں گے کہ ہم تمھارے تابع تھے، تو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی حصہ ہٹاسکتے ہو 48. بڑے لوگ کہیں گے کہ ہم سب ہی اس میں ہیں اللہ نے بندوں کے درمیان فیصلہ کردیا 49. اور جو لوگ آگ میں ہوں گے وہ جہنم کے نگہبانوں سے کہیں گے کہ تم اپنے رب سے درخواست کرو کہ وہ ہمارے عذاب میں سے ایک دن کی تخفیف کردے 50. وہ کہیں گے، کیا تمھارے پاس تمھارے رسول واضح دلیلیں لے کر نہیں آئے وہ کہیں گے کہ ہاں ،نگہبان کہیں گے پھر تم ہی درخواست کرواور منکروں کی پکار اکارت ہی جانے والی ہے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔