مکمل سورۃ فصلت پڑھیں اور سنیں۔ سورۃ (41) میں 54 آیات ہیں۔ مکہمیں نازل ہوئی 24 اور اس میں مکمل عربی متن، ترجمہ، تفاسیر، لفظ بہ لفظ معنی اور ماهر المعيقلي، عبدالباسط اور دیگر قاری کی آڈیو موجود ہے۔
کہتے ہیں”جس چیز کی طرف تُو ہمیں بُلا رہا ہے اس کے لیے ہمارے دلوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں، 1 ہمارے کان بہرے ہوگئے ہیں، اور ہمارے اور تیرے درمیان ایک حجاب حائل ہو گیا ہے۔ 2 تُو اپنا کام کر ، ہم اپنا کام کیے جائیں گے۔“ 3
اے نبی ؐ، اِن سے کہو، میں تو ایک بشر ہوں تم جیسا۔ 1 مجھے وحی کے ذریعہ سے بتایا جاتا ہے کہ تمہارا خدا تو بس ایک ہی خدا ہے 2 ، لہٰذا تم سیدھے اُسی کا رُخ اختیار کرو 3 اور اس سے معافی چاہو۔ 4 تباہی ہے اُن مشرکوں کے لیے
اے نبیؐ! اِن سے کہو، کیا تم اُس خدا سے کفر کرتے ہو اور دوسروں کو اُس کا ہمسر ٹھیراتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں بنا دیا؟ وہی تو سارے جہان والوں کا رب ہے
اُس نے (زمین کو وجود میں لانے کے بعد)اوپر سے اس پر پہاڑ جمادیے اور اس میں برکتیں رکھ دیں 1 اور اس کے اندر سب مانگنے والوں کے لیے ہر ایک کی طلب و حاجت کے مطابق ٹھیک اندازے سے خوراک کا سامان مہیّا کر دیا۔ 2 یہ سب کام چار دن میں ہو گئے۔ 3