مکمل سورۃ التحريم پڑھیں اور سنیں۔ سورۃ (66) میں 12 آیات ہیں۔ مدینہمیں نازل ہوئی 28 اور اس میں مکمل عربی متن، ترجمہ، تفاسیر، لفظ بہ لفظ معنی اور ماهر المعيقلي، عبدالباسط اور دیگر قاری کی آڈیو موجود ہے۔
اور اہلِ ایمان کے معاملہ میں اللہ فرعون کی بیوی کی مثال پیش کرتا ہے جبکہ اس نے دعا کی”اے میرے ربّ ، میرے لیے اپنے ہاں جنّت میں ایک گھر بنادے اور مجھے فرعون اور اس کے عمل سے بچا لے 1 اور ظالم قوم سے مجھ کو نجات دے۔“
اور عمران کی بیٹی مریم 1 کی مثال دیتا ہے جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی تھی، 2 پھر ہم نے اس کے اندر اپنی طرف سے رُوح پھُونک دی، 3 اور اُس نے اپنے ربّ کے ارشادات اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ اطاعت گزار لوگوں میں سے تھی۔ 4