سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

026الشعراء 26:49 قال امنتم له قبل ان اذن لكم انه لكبيركم الذي علمكم السحر فلسوف تعلمون لاقطعن ايديكم وارجلكم من خلاف ولاصلبنكم اجمعين ٤٩

26:49
قَالَ
اٰمَنْتُمْ
لَهٗ
قَبْلَ
اَنْ
اٰذَنَ
لَكُمْ ۚ
اِنَّهٗ
لَكَبِیْرُكُمُ
الَّذِیْ
عَلَّمَكُمُ
السِّحْرَ ۚ
فَلَسَوْفَ
تَعْلَمُوْنَ ؕ۬
لَاُقَطِّعَنَّ
اَیْدِیَكُمْ
وَاَرْجُلَكُمْ
مِّنْ
خِلَافٍ
وَّلَاُوصَلِّبَنَّكُمْ
اَجْمَعِیْنَ
۟ۚ
فرعون نے کہا، تم نے اس کو مان لیا اس سے پہلے کہ میں تم کو اجازت دوں بے شک وہی تمھارا استاد ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے پس اب تم کو معلوم ہوجائے گا میں تمھارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کا ٹوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھاؤں گا
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

جرات وہمت والے کامل ایمان لوگ ٭٭

سبحان اللہ کیسے کامل الایمان لوگ تھے حالانکہ ابھی ہی ایمان میں آئے تھے لیکن ان کی صبر و ثبات کا کیا کہنا؟ فرعون جیسا ظالم و جابر حاکم پاس کھڑا ڈرا دھمکا رہا ہے اور وہ نڈر بے خوف ہو کر اس کی منشأ کے خلاف جواب دے رہے ہیں۔ حجاب کفر دل سے دور ہو گئے ہیں اس وجہ سے سینہ ٹھو

…
جرات وہمت والے کامل ایمان لوگ ٭٭

سبحان اللہ کیسے کامل الایمان لوگ تھے حالانکہ ابھی ہی ایمان میں آئے تھے لیکن ان کی صبر و ثبات کا کیا کہنا؟ فرعون جیسا ظ

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 26, صفحہ 369, جوز 19

34. فرعون نے اپنے ارد گرد کے سرداروں سے کہا، یقیناً یہ شخص ایک ماہر جادو گر ہے 35. وہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے جادو سے تم کو تمھارے ملک سے نکال دے پس تم کیا مشورہ دیتے ہو 36. درباریوں نے کہا کہ اس کو اور اس کے بھائی کو مہلت دیجيے اور شہروں میں ہرکارے بھیجئے 37. کہ وہ آپ کے پاس تمام ماہر جادو گروں کو لائیں 38. پس جادو گر ایک دن مقرر وقت پر اکھٹا کئے گئے 39. اور لوگوں سے کہا گیا کہ کیا تم لوگ جمع ہوگے 40. تاکہ ہم جادوگروں کا ساتھ دیں اگر وہ غالب رہنے والے ہوں 41. پھر جب جادو گر آئے تو انھوں نے فرعون سے کہا، کیا ہمارے ليے کوئی انعام ہے اگر ہم غالب رہے 42. اس نے کہا ہاں ، اور تم اس صورت میں مقرب لوگوں میں شامل ہوجاؤ گے 43. موسیٰ نے ان سے کہا کہ تم کو جو کچھ ڈالنا ہو ڈالو 44. پس انھوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور کہا کہ فرعون کے اقبال کی قسم، ہم ہی غالب رہیں گے 45. پھر موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا تو اچانک وہ اس فريب كو نگلنے لگا جو انھوں نے بنایا تھا 46. پھر جادو گر سجدے میں گر پڑے 47. انھوں نے کہا ہم ایمان لائے رب العالمین پر 48. جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے 49. فرعون نے کہا، تم نے اس کو مان لیا اس سے پہلے کہ میں تم کو اجازت دوں بے شک وہی تمھارا استاد ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے پس اب تم کو معلوم ہوجائے گا میں تمھارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کا ٹوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھاؤں گا 50. انھوں نے کہا کہ کچھ حرج نہیں ہم اپنے مالک کے پاس پہنچ جائیں گے 51. ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہماری خطاؤ ں کو معاف کردے گا اس ليے کہ ہم پہلے ایمان لانے والے بنے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔