سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
026

الشعراء 26:122 وان ربك لهو العزيز الرحيم ١٢٢

26:122
وَاِنَّ
رَبَّكَ
لَهُوَ
الْعَزِیْزُ
الرَّحِیْمُ
۟۠
اور یقیناً آپ ﷺ کا رب بہت زبردست نہایت رحم والا ہے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

تذکرہ نوح علیہ السلام ٭٭

لمبی مدت تک جناب نوح علیہ السلام ان میں رہے دن رات چھپے کھلے انہیں اللہ کی راہ کی دعوت دیتے رہے لیکن جوں جوں آپ علیہ السلام اپنی نیکی میں بڑھتے گئے وہ اپنی بدی میں سوار ہوتے گئے بالآخر زور باندھتے باندھتے صاف کہہ دیا کہ ”اگر اب ہمیں اپنے دین کی دعوت دی تو ہم تجھ پر پتھراؤ کر

…
تذکرہ نوح علیہ السلام ٭٭

لمبی مدت تک جناب نوح علیہ السلام ان میں رہے دن رات چھپے کھلے انہیں اللہ کی راہ کی دعوت دیتے رہے لیکن جوں جوں آپ علیہ السلام اپ

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 26, صفحہ 372, جوز 19

105. جھٹلایا نوح ؑ کی قوم نے بھی رسولوں ؑ کو 106. یاد کرو جبکہ ان سے ان کے بھائی نوح ؑ نے کہا کہ کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کرتے 107. یقیناً میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں 108. پس تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو 109. اور میں اس پر تم سے کسی اجرت کا طالب نہیں ہوں میری اجرت تو رب العالمین ہی کے ذمے ّ ہے 110. پس تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو 111. انہوں نے کہا : کیا ہم تمہاری بات مانیں جبکہ تمہاری پیروی کرنے والے گھٹیا لوگ ہیں 112. نوح ؑ نے کہا : مجھے کیا علم کہ وہ کیا کام کرتے ہیں 113. ان کا حساب تو میرے رب کے ّ ذمے ہے کاش کہ تم لوگوں کو شعور ہوتا 114. اور میں ان مؤمنین کو دھتکارنے والا نہیں ہوں 115. میں تو بس ایک صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں 116. انہوں نے کہا : اے نوح ! اگر تم باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے 117. اس ؑ نے فریاد کی : اے میرے پروردگار ! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے 118. تو اب دو ٹوک فیصلہ فرما دے میرے اور ان کے مابین اور نجات دے دے مجھے اور جو میرے ساتھ ہیں 119. تو ہم نے نجات دے دی اس کو بھی اور ان کو بھی جو اس کے ساتھ تھے ایک بھری کشتی میں 120. پھر ہم نے اس کے بعد باقی سب کو غرق کردیا 121. یقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے۔ لیکن ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے 122. اور یقیناً آپ ﷺ کا رب بہت زبردست نہایت رحم والا ہے

- بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔