سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

027النمل 27:49 قالوا تقاسموا بالله لنبيتنه واهله ثم لنقولن لوليه ما شهدنا مهلك اهله وانا لصادقون ٤٩

27:49
قَالُوْا
تَقَاسَمُوْا
بِاللّٰهِ
لَنُبَیِّتَنَّهٗ
وَاَهْلَهٗ
ثُمَّ
لَنَقُوْلَنَّ
لِوَلِیِّهٖ
مَا
شَهِدْنَا
مَهْلِكَ
اَهْلِهٖ
وَاِنَّا
لَصٰدِقُوْنَ
۟
انھوں نے کہا کہ تم لوگ اللہ کی قسم کھاؤ کہ ہم اس کو اور اس کے لوگوں کو چپکے سے ہلاک کردیں گے پھر اس کے ولی سے کہہ دیں گے کہ ہم اس کے گھر والوں کی ہلاکت کے وقت موجود نہ تھے اور بے شک ہم سچے ہیں
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

اونٹنی کو مار ڈالا ٭٭

ثمود کے شہر میں نوفسادی شخص تھے جن کی طبعیت میں اصلاح تھی ہی نہیں یہی ان کے رؤسا اور سردار تھے انہی کے مشورے اور حکم سے اونٹنی کو مار ڈالا گیا تھا ان کے نام یہ ہیں دعمی، دعیم، ھرما، ھریم، داب، صواب، مسطع، قدار بن سالف یہی آخری وہ شخص ہے جس نے اپنے ہاتھ سے اونٹنی کی کوچیں کاٹی تھ

…
اونٹنی کو مار ڈالا ٭٭

ثمود کے شہر میں نوفسادی شخص تھے جن کی طبعیت میں اصلاح تھی ہی نہیں یہی ان کے رؤسا اور سردار تھے انہی کے مشورے اور حکم سے اونٹنی کو

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 27, صفحہ 381, جوز 19

45. اور ہم نے ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا، کہ اللہ کی عبادت کرو، پھر وہ دو فریق بن کر آپس میں جھگڑنے لگے 46. اس نے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو، تم بھلائی سے پہلے برائی کے ليے کیوں جلدی کر رہے ہو تم اللہ سے معافی کیوں نہیں چاہتے کہ تم پر رحم کیا جائے 47. انھوں نے کہا، ہم تو تم کو اور تمھارے ساتھ والوں کو منحوس سمجھتے ہیں اس نے کہا کہ تمھاری بری قسمت اللہ کے پاس ہے بلکہ تم تو آزمائے جارہے ہو 48. اور شہر میں نو شخص تھے جو زمین میں فساد کرتے تھے اور وہ اصلاح کا کام نہ کرتے تھے 49. انھوں نے کہا کہ تم لوگ اللہ کی قسم کھاؤ کہ ہم اس کو اور اس کے لوگوں کو چپکے سے ہلاک کردیں گے پھر اس کے ولی سے کہہ دیں گے کہ ہم اس کے گھر والوں کی ہلاکت کے وقت موجود نہ تھے اور بے شک ہم سچے ہیں 50. اور انھوں نے ایک تدبیر کی اور ہم نے بھی ایک تدبیر کی اور ان کو خبر بھی نہ ہوئی 51. پس دیکھو کیسا ہوا ان کی تدبیر کا انجام ہم نے ان کو اور ان کی پوری قوم کو ہلاک کردیا 52. پس یہ ہیں ان کے گھر ویران پڑے ہوئے ان کے ظلم کے سبب سےبے شک اس میں سبق ہے ان لوگوں کے ليے جو جانیں 53. اور ہم نے ان لوگوں کو بچالیا جو ایمان لائے اور جو ڈرتے تھے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔