سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
028

القصص 28:21 فخرج منها خايفا يترقب قال رب نجني من القوم الظالمين ٢١

28:21
فَخَرَجَ
مِنْهَا
خَآىِٕفًا
یَّتَرَقَّبُ ؗ
قَالَ
رَبِّ
نَجِّنِیْ
مِنَ
الْقَوْمِ
الظّٰلِمِیْنَ
۟۠
پھر وہ وہاں سے نکلا ڈرتا ہوا، خبر لیتا ہوا اس نے کہا کہ اے میرے رب، مجھے ظالم لوگوں سے نجات دے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

موسی علیہ السلام کا فرار ٭٭

فرعون اور فرعونیوں کے ارادے جب اس شخص کی زبانی آپ علیہ السلام کو معلوم ہو گئے تو آپ علیہ السلام وہاں سے تن تنہا چپ چاپ نکل کھڑے ہوئے۔ چونکہ اس سے پہلے کی زندگی کے ایام آپ علیہ السلام کے شہزادوں کی طرح گزرے تھے سفر بہت کڑا معلوم ہوا لیکن خوف وہراس کے ساتھ ادھر ادھر دیکھتے س

…
موسی علیہ السلام کا فرار ٭٭

فرعون اور فرعونیوں کے ارادے جب اس شخص کی زبانی آپ علیہ السلام کو معلوم ہو گئے تو آپ علیہ السلام وہاں سے تن تنہا چپ چاپ نکل

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 28, صفحہ 388, جوز 20

14. اور جب موسیٰ اپنی جوانی کو پہنچا اور پورا ہوگیا تو ہم نے اس کو حکمت اور علم عطا کیا اور ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں نیکی کرنے والوں کو 15. اور شہر میں وہ ایسے وقت داخل ہوا جب کہ شہر والے غفلت میں تھے تو اس نے وہاں دو آدمیوں کو لڑتے ہوئے پایا ایک اس کی اپنی قوم کا تھا اور دوسرا دشمنوں میں سے تھا تو جو اس کی قوم میں سے تھا اس نے اس کے خلاف مدد طلب کی جو اس کے دشمنوں میں سے تھا پس موسیٰ نے اس کو گھونسہ مارا پھر اس کا کام تمام کردیا موسیٰ نے کہا کہ یہ شیطان کے کام سے ہے بے شک وہ دشمن ہے، کھلا گمراہ کرنے والا 16. اس نے کہا کہ اے میرے رب، میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے پس تو مجھ کو بخش دے تو خدا نے اس کو بخش دیا بے شک وہ بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے 17. اس نے کہا کہ اے میرے رب، جیسا تو نے میرے اوپر فضل کیا تو میں کبھی مجرموں کا مدد گار نہیں بنوں گا 18. پھر صبح کو وہ شہر میں اٹھا ڈرتا ہوا، خبر لیتا ہوا تو دیکھتا کہ وہی شخص جس نے کل مدد مانگی تھی وہی آج پھر اس کو مدد کے ليے پکار رہا ہے موسیٰ نے اس سے کہا، بے شک تم صریح گمراہ ہو 19. پھر جب اس نے چاہا کہ اس کو پکڑے جو ان دونوں کا دشمن تھا تو اس نے کہا کہ اے موسیٰ، کیا تم مجھ کو قتل کرنا چاہتے ہو جس طرح تم نے کل ایک شخص کو قتل کیا تم تو زمین میں سرکش بن کر رہنا چاہتے ہو تم صلح کرنے والوں میں سے بننا نہیں چاہتے 20. اور ایک شخص شہر کے کنارے سے دوڑتا ہوا آیا اس نے کہا اے موسیٰ، دربار والے مشورہ کر رہے ہیں کہ وہ تم کو مار ڈالیں پس تم نکل جاؤ، میں تمھارے خیر خواہوں میں سے ہوں 21. پھر وہ وہاں سے نکلا ڈرتا ہوا، خبر لیتا ہوا اس نے کہا کہ اے میرے رب، مجھے ظالم لوگوں سے نجات دے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔