مکمل سورۃ المؤمنون پڑھیں اور سنیں۔ سورۃ (23) میں 118 آیات ہیں۔ مکہمیں نازل ہوئی 18 اور اس میں مکمل عربی متن، ترجمہ، تفاسیر، لفظ بہ لفظ معنی اور ماهر المعيقلي، عبدالباسط اور دیگر قاری کی آڈیو موجود ہے۔
پھر اس پانی کے ذریعہ سے ہم نے تمہارے لیے کھجُور اور انگور کے باغ پیدا کر دیے، تمہارے لیے ان باغوں میں بہت سے لذیز پھل ہیں 1 اور ان سے تم روزی حاصل کرتے ہو۔ 2
اور حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لیے مویشیوں میں بھی ایک سبق ہے۔ ان کے پیٹوں میں جو کچھ ہے اسی میں سے ایک چیز ہم تمہیں پلاتے ہیں، 1 اور تمہارے لیے ان میں بہت سے دُوسرے فائدے بھی ہیں
ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا۔ 1 اس نے کہا”اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو، اس کے سوا تمہارے لیے کوئی معبُود نہیں ہے، کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟“ 2
اس کی قوم کے جن سرداروں نے ماننے سے انکار کیا وہ کہنے لگو کہ”یہ شخص کچھ نہیں ہے مگر ایک بشر تم ہی جیسا۔ 1 اِس کی غرض یہ ہے کہ تم پر برتری حاصل کرے۔ 2 اللہ کو اگر بھیجنا ہوتا تو فرشتے بھیجتا۔ 3 یہ بات تو ہم نے کبھی اپنے باپ دادا کے وقتوں میں سُنی ہی نہیں (کہ بشر رسُول بن کر آئے)