سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
058

المجادلة 58:21 كتب الله لاغلبن انا ورسلي ان الله قوي عزيز ٢١

58:21
كَتَبَ
اللّٰهُ
لَاَغْلِبَنَّ
اَنَا
وَرُسُلِیْ ؕ
اِنَّ
اللّٰهَ
قَوِیٌّ
عَزِیْزٌ
۟
اللہ نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول ہی غالب رہیں گےبے شک اللہ قوت والا ،زبردست ہے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

جو حق سے پھرا وہ ذلیل و خوار ہوا ٭٭

اللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے کہ جو لوگ حق سے برگشتہ ہیں، ہدایت سے دور ہیں، اللہ اور اس کے رسول کے مخالف ہیں، احکام شرع کی اطاعت سے الگ ہیں، یہ لوگ انتہا درجے کے ذلیل، بےوقار اور خستہ حال ہیں۔ رحمت رب سے دور، اللہ کی مہربانی بھری نظروں سے اوجھل اور دنیا و آخرت میں برب

…
جو حق سے پھرا وہ ذلیل و خوار ہوا ٭٭

اللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے کہ جو لوگ حق سے برگشتہ ہیں، ہدایت سے دور ہیں، اللہ اور اس کے رسول کے مخالف ہیں، احکام شر

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 58, صفحہ 545, جوز 28

14. کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایسے لوگوں سے دوستی کرتے ہیں جن پر اللہ کاغضب ہوا وہ نہ تم میں سے ہیں اور نہ ان میں سے ہیں ، اور وہ جھوٹی بات پرقسم کھاتے ہیں حالاں کہ وہ جانتے ہیں 15. اللہ نے ان لوگوں کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے، بے شک وہ برے کام ہیں جو وہ کرتے ہیں 16. انھوں نے اپنی قسموں کوڈھال بنا رکھا ہے، پھر وہ روکتے ہیں اللہ کی راہ سے، پس ان کے لیے ذلت کاعذاب ہے 17. ان کے مال اور ان کی اولاد ان کو ذرا بھی اللہ سے نہ بچاسکیں گے یہ لوگ دوزخ والے ہیں وہ اس میں هميشه رہیں گے 18. جس دن اللہ ان سب کو اُٹھائے گا تو وہ اس سے بھی اسی طرح قسم کھائیں گے جس طرح تم سے قسم کھاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی چیز پر ہیں ، سن لوکہ یہی لوگ جھوٹے ہیں 19. شیطان نے ان پرقابو حاصل کرلیا ہے،پھر اس نے ان کو خدا کی یاد بھلادی ہے یہ لوگ شیطان کاگروہ ہیں سن لو کہ شیطان کا گروہ ضرور برباد ہونے والا ہے 20. جولوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں ، وہی لوگ سب سے زیادہ ذلیل لوگ هيں 21. اللہ نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول ہی غالب رہیں گےبے شک اللہ قوت والا ،زبردست ہے 22. تم ایسی قوم نہیں پاسکتے جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو اور وہ ایسے لوگوں سے دوستی رکھے جو اللہ اور اس کے رسول کے مخالف ہیں اگرچہ وہ ان کے باپ یاان کے بیٹے یاان کے بھائی یاان کے خاندان والے کیوں نہ ہوں یہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان لکھ دیا ہے اوران کواپنے فیض سے قوت دی ہےاور وہ ان کوایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گےاللہ ان سے راضی ہوا اوروہ اللہ سے راضی ہوئےیہی لوگ اللہ کاگروہ ہیں ، اور اللہ کاگروہ ہی فلاح پانے والا ہے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔