سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

018الكهف 18:91 كذالك وقد احطنا بما لديه خبرا ٩١

18:91
كَذٰلِكَ ؕ
وَقَدْ
اَحَطْنَا
بِمَا
لَدَیْهِ
خُبْرًا
۟
یہ اسی طرح ہے اور ہم ذوالقرنین کے احوال سے باخبر ہیں
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

ایک وحشی بستی ٭٭

ذوالقرنین مغرب سے واپس مشرق کی طرف چلے۔ راستے میں جو قومیں ملتیں، اللہ کی عبادت اور اس کی توحید کی انہیں دعوت دیتے۔ اگر وہ قبول کر لیتے تو بہت اچھا، ورنہ ان سے لڑائی ہوتی اور اللہ کے فضل سے وہ ہارتے۔ آپ انہیں اپنا ماتحت کر کے وہاں کے مال ومویشی اور خادم وغیرہ لے کر آگے کو چلتے۔ بنی ا

…
ایک وحشی بستی ٭٭

ذوالقرنین مغرب سے واپس مشرق کی طرف چلے۔ راستے میں جو قومیں ملتیں، اللہ کی عبادت اور اس کی توحید کی انہیں دعوت دیتے۔ اگر وہ قبول کر لیت

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 18, صفحہ 303, جوز 16

83. اور وہ تم سے ذوالقرنین کا حال پوچھتے ہیں کہو کہ میں اس کا کچھ حال تمھارے سامنے بیان کروں گا 84. ہم نے اس کو زمین میں اقتدار دیا تھا اور ہم نے اس کو ہر چیز کا سامان دیا تھا 85. پھر ذوالقرنین ایک راہ کے پیچھے چلا 86. یہاں تک کہ وہ سورج کے غروب ہونے کے مقام تک پہنچ گیا اس نے سورج کو دیکھا کہ وہ ایک کالے پانی میں ڈوب رہا ہے اور وہاں اس کوایک قوم ملی ہم نے کہاکہ اے ذوالقرنین، تم چاہو تو ان کو سزا دو اور چاہو تو ان کے ساتھ اچھا سلوک کرو 87. اس نے کہا کہ جوان میں سے ظلم کرے گا، ہم اس کو سزا دیں گے پھر وہ اپنے رب کے پاس پہنچایا جائے گا، پھر وہ اس کو سخت سزا دے گا 88. اور جو شخص ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اس کے ليے اچھی جزا ہے اور ہم بھی اس کے ساتھ آسان معاملہ کریں گے 89. پھر وہ ایک راہ پر چلا 90. یہاں تک کہ جب وہ سورج نکلنے کی جگہ پہنچا تو اس نے سورج کو ایک ایسی قوم پر طلوع ہوتے ہوئے پایا جن کے ليے ہم نے آفتاب کے اوپر کوئی آڑ نہیں رکھی تھی 91. یہ اسی طرح ہے اور ہم ذوالقرنین کے احوال سے باخبر ہیں 92. پھر وہ ایک راہ پر چلا 93. یہاں تک کہ جب وہ دو پہاڑوں کے درمیان پہنچا تو ان کے پاس اس نے ایک قوم کو پایا جو کوئی بات سمجھ نہیں پاتی تھی 94. انھوں نے کہا کہ اے ذوالقرنین، یا جوج اور ماجوج ہمارے ملک میں فساد پھیلاتے ہیں تو کیا ہم تم کو کوئی محصول اس کے ليے مقرر کردیں کہ تم ہمارے اور ان کے درمیان کوئی روک بنادو 95. ذوالقرنین نے جواب دیا کہ جو کچھ میرے رب نے مجھے دیا ہے وہ بہت ہے تم محنت سے میری مدد کرو میں تمھارے اور ان کے درمیان ایک دیوار بنادوں گا 96. تم لوہے کے تختے لاکر مجھے دو یہاں تک کہ جب اس نے دونوں کے درمیانی خلا کو بھر دیا تو لوگوں سے کہا کہ آگ دہکاؤ، یہاں تک کہ جب اس کو آگ کردیا تو کہا کہ لاؤ اب میں اس پر پگھلا ہواتانباڈال دوں 97. پس یاجوج اور ماجوج نہ اس پر چڑھ سکتے تھے اور نہ وہ اس میں سوراخ کرسکتے تھے 98. ذوالقرنین نے کہا کہ یہ میرے رب کی رحمت ہے، پھر جب میرے رب کا وعدہ آئے گا تو وہ اس کو ڈھاکر برابر کردے گا اور میرے رب کا وعدہ سچا ہے 99. اور اس دن ہم لوگوں کو چھوڑ دیں گے وہ موجوں کی طرح ایک دوسرے میں گھسیں گے اور صور پھونکا جائے گاپس ہم سب کو ایک ساتھ جمع کریں گے 100. اور اس دن ہم جہنم کو منکروں کے سامنے لائیں گے 101. جن کی آنکھوں پر ہماری یاد دہانی سے پردہ پڑا رہا اور وہ کچھ سننے کے ليے تیار نہ تھے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔