سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

018الكهف 18:32 ۞ واضرب لهم مثلا رجلين جعلنا لاحدهما جنتين من اعناب وحففناهما بنخل وجعلنا بينهما زرعا ٣٢

18:32
وَاضْرِبْ
لَهُمْ
مَّثَلًا
رَّجُلَیْنِ
جَعَلْنَا
لِاَحَدِهِمَا
جَنَّتَیْنِ
مِنْ
اَعْنَابٍ
وَّحَفَفْنٰهُمَا
بِنَخْلٍ
وَّجَعَلْنَا
بَیْنَهُمَا
زَرْعًا
۟ؕ
تم ان کے سامنے ایک مثال پیش کرو دو شخص تھے ان میں سے ایک کو ہم نے انگوروں کے دو باغ دئے اور ان کے گرد کھجور کے درختوں کا احاطہ بنایااور دونوں کے درمیان کھیتی رکھ دی
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

فخر و غرور ٭٭

[41-فصلت:50] ‏چونکہ اوپر مسکین مسلمانوں اور مالدار کافروں کا ذکر ہوا تھا، یہاں ان کی ایک مثال بیان کی جاتی ہے کہ دو شخص تھے جن میں سے ایک مالدار تھا، انگوروں کے باغ، اردگرد کھجوروں کے درخت، درمیان میں کھیتی، درخت پھلدار، بیلیں ہری، کھیتی سرسبز، پھل پھول بھرپور، کسی قسم کا نقصان نہیں، ا

…
فخر و غرور ٭٭

[41-فصلت:50] ‏چونکہ اوپر مسکین مسلمانوں اور مالدار کافروں کا ذکر ہوا تھا، یہاں ان کی ایک مثال بیان کی جاتی ہے کہ دو شخص تھے جن میں سے ای

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 18, صفحہ 297, جوز 15

32. تم ان کے سامنے ایک مثال پیش کرو دو شخص تھے ان میں سے ایک کو ہم نے انگوروں کے دو باغ دئے اور ان کے گرد کھجور کے درختوں کا احاطہ بنایااور دونوں کے درمیان کھیتی رکھ دی 33. دونوں باغ اپنا پورا پھل لائے، ان میں کچھ کمی نہیں کی اور دونوں باغوں کے بیچ ہم نے نہر جاری کردی 34. اور اس کو خوب پھل ملا تو اس نے اپنے ساتھی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں تجھ سے مال میں زیادہ ہوں اور تعداد میں بھی زیادہ طاقت ور ہوں 35. وہ اپنے باغ میں داخل ہوا اور وہ اپنے آپ پر ظلم کر رہا تھا اس نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ کبھی برباد ہوجائے گا 36. اور میں نہیں سمجھتا کہ قیامت کبھی آئے گی اور اگر میں اپنے رب کی طرف لوٹا دیا گیا تو ضرور اس سے زیادہ اچھی جگہ مجھ کو ملے گی 37. اس کے ساتھی نے بات کرتے ہوئے کہا، کیا تم اس ذات سے انکارکر رہے ہو جس نے تم کو مٹی سے بنایا، پھر پانی کی ایک بوند سے پھر تم کو پورا آدمی بنادیا 38. لیکن میرا رب تو وہی اللہ ہے اور میں اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا 39. اور جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم نے کیوں نہ کہا کہ جو اللہ چاہتا ہے وہی ہوتا ہے، اللہ کے بغیر کسی میں کوئی قوت نہیں اگر تم دیکھتے ہو کہ میں مال اور اولاد میں تم سے کم ہوں 40. تو امید ہے کہ میرا رب مجھ کو تمھارے باغ سے بہتر باغ دے دے اور تمھارے باغ پر آسمان سے کوئی آفت بھیج دے جس سے وہ باغ صاف میدا ن ہوکر رہ جائے 41. یا اس کا پانی خشک ہوجائے، پھر تم اس کو کسی طرح نہ پاسکو 42. اور اس کے پھل پر آفت آئی تو جو کچھ اس نے اس پر خرچ کیا تھا اس پر وہ ہاتھ ملتا رہ گیا اور وہ باغ اپنی ٹٹیوں پر گرا ہوا پڑا تھا اور وہ کہنے لگا کہ اے کاش، میں اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا 43. اور اس کے پاس کوئی جتھا نہ تھا جو خدا کے سوا اس کی مدد کرتا اورنہ وہ خود بدلہ لینے والا بن سکا 44. یہاں سارا اختیار صرف خدائے برحق کا ہے وہ بہترین اجر اور بہترین انجام والا ہے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔