مکمل سورۃ الجمعة پڑھیں اور سنیں۔ سورۃ (62) میں 11 آیات ہیں۔ مدینہمیں نازل ہوئی 28 اور اس میں مکمل عربی متن، ترجمہ، تفاسیر، لفظ بہ لفظ معنی اور ماهر المعيقلي، عبدالباسط اور دیگر قاری کی آڈیو موجود ہے۔
وُہی ہےجس نے اُمّیوں 1 کے اندر ایک رسُول خود اُنہی میں سے اُٹھایا ، جو اُنہیں اُس کی آیات سناتا ہے، اُن کی زندگی سنوارتا ہے، اور اُن کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے۔ 2 حالانکہ اِس سے پہلے وہ کُھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے۔ 3
جن لوگوں کو توراة کا حامل بنایا گیا تھا مگر انہوں نے اس کا بار نہ اُٹھایا، 1 اُن کی مثال اُس گدھے 2 کی سی ہے جس پر کتابیں لدی ہوئی ہوں۔ اِس سے بھی زیادہ بُری مثال ہےاُن لوگوں کی جنہوں نے اللہ کی آیات کو جُھٹلا دیا ہے۔ 3 ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا
اِن سےکہو، ”اے لوگو جو یہودی بن گئے ہو، 1 اگر تمہیں یہ گھمنڈ ہے کہ باقی سب لوگوں کو چھوڑکر بس تم ہی اللہ کے چہیتے ہو 2 تو موت کے تمنّا کرو اگر تم اپنے اِس زَعم میں سچے ہو“۔ 3
اِن سے کہو، "جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تو تمہیں آ کر رہے گی پھر تم اس کے سامنے پیش کیے جاؤ گے جو پوشیدہ و ظاہر کا جاننے والا ہے، اور وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب پکارا جائے نماز کے لیے جمعہ کے دن1 تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خریدو فروخت چھوڑ دو، 2 یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو
اور جب انہوں نے تجارت اور کھیل تماشا ہوتے دیکھا تو اس کی طرف لپک گئے اور تمہیں کھڑا چھوڑ دیا۔ 1 ان سے کہو، جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کھیل تماشے اور تجارت سے بہتر ہے۔ 2 اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔ 3