آپ 17:9 سے 17:10 آیات کے گروپ کی تفسیر پڑھ رہے ہیں
ان هاذا القران يهدي للتي هي اقوم ويبشر المومنين الذين يعملون الصالحات ان لهم اجرا كبيرا ٩ وان الذين لا يومنون بالاخرة اعتدنا لهم عذابا اليما ١٠
إِنَّ هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانَ يَهْدِى لِلَّتِى هِىَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ ٱلْمُؤْمِنِينَ ٱلَّذِينَ يَعْمَلُونَ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًۭا كَبِيرًۭا ٩ وَأَنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًۭا ١٠
اِنَّ
هٰذَا
الْقُرْاٰنَ
یَهْدِیْ
لِلَّتِیْ
هِیَ
اَقْوَمُ
وَیُبَشِّرُ
الْمُؤْمِنِیْنَ
الَّذِیْنَ
یَعْمَلُوْنَ
الصّٰلِحٰتِ
اَنَّ
لَهُمْ
اَجْرًا
كَبِیْرًا
۟ۙ
وَّاَنَّ
الَّذِیْنَ
لَا
یُؤْمِنُوْنَ
بِالْاٰخِرَةِ
اَعْتَدْنَا
لَهُمْ
عَذَابًا
اَلِیْمًا
۟۠
3
بہترین راہنما قرآن حکیم ہے ٭٭

اللہ تبارک وتعالیٰ اپنی کتاب کی تعریف میں فرماتا ہے کہ یہ قرآن بہترین راہ کی طرف رہبری کرتا ہے۔ ایماندار جو ایمان کے مطابق فرمان نبوی پر عمل بھی کریں انہیں یہ بشارتیں سناتا ہے کہ ان کے لیے اللہ کے پاس بہت بڑا اجر ہے انہیں بےشمار ثواب ملے گا۔ اور جو ایمان سے خالی ہیں انہیں یہ قرآن قیامت کے دن کے درد ناک عذابوں کی خبر دیتا ہے جیسے فرمان ہے آیت «‏فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ»[84-الانشقاق:24]” انہیں المناک عذابوں کی خبر پہنچا دے۔ “

صفحہ نمبر4637