مکمل سورۃ الحشر پڑھیں اور سنیں۔ سورۃ (59) میں 24 آیات ہیں۔ مدینہمیں نازل ہوئی 28 اور اس میں مکمل عربی متن، ترجمہ، تفاسیر، لفظ بہ لفظ معنی اور ماهر المعيقلي، عبدالباسط اور دیگر قاری کی آڈیو موجود ہے۔
اگر ہم نے یہ قرآن کسی پہاڑ پر بھی اُتار دیا ہوتا تو تم دیکھتے کہ وہ اللہ کے خوف سے دبا جارہا ہے اور پھٹا پڑتا ہے۔ 1 یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے اس لیے بیان کرتے ہیں کہ وہ (اپنی حالت پر)غور کریں۔
وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ بادشاہ 1 ہے نہایت مقدّس، 2 سراسر سلامتی، 3 امن دینے والا، 4 نگہبان، 5 سب پر غالب، 6 اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا 7 اور وہ بڑا ہی ہو کر رہنے والا۔ 8 پاک ہے اللہ اُس شرک سے جو لوگ کر رہے ہیں۔ 9
وہ اللہ ہی ہے جو تخلیق کا منصوبہ بنانے والا اور اس کو نافذ کرنے والا اور اس کے مطابق صورت گری کرنے والا ہے۔ 1 اُس کے لیے بہترین نام ہیں۔ 2 ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے اُس کی تسبیح کر رہی ہے، 3 اور وہ زبردست اور حکیم ہے۔ 4