سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

008الأنفال 8:33 وما كان الله ليعذبهم وانت فيهم وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون ٣٣

8:33
وَمَا
كَانَ
اللّٰهُ
لِیُعَذِّبَهُمْ
وَاَنْتَ
فِیْهِمْ ؕ
وَمَا
كَانَ
اللّٰهُ
مُعَذِّبَهُمْ
وَهُمْ
یَسْتَغْفِرُوْنَ
۟
اور اللہ ایسا کرنے والا نہیں کہ ان کو عذاب دے اس حال میں کہ تم ان میں موجود ہو اور اللہ ان پر عذاب لانے والا نہیں جب کہ وہ استغفار کر رہے ہوں
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

عذاب الٰہی نہ آنے کا سبب : اللہ کے رسول اور استغفار ٭٭

اللہ تعالیٰ مشرکوں کے غرور و تکبر، ان کی سرکشی اور ناحق شناسی کی، ان کی ضد اور ہٹ دھرمی کی حالت بیان کرتا ہے کہ ” جھوٹ موت بک دیتے ہیں کہ ہاں بھئی ہم نے قرآن سن لیا، اس میں رکھا کیا ہے۔ ہم خود قدر ہیں، اگر چاہیں تو اسی جیسا کلام کہدیں۔ حالانکہ وہ

…
عذاب الٰہی نہ آنے کا سبب : اللہ کے رسول اور استغفار ٭٭

اللہ تعالیٰ مشرکوں کے غرور و تکبر، ان کی سرکشی اور ناحق شناسی کی، ان کی ضد اور ہٹ دھرمی کی حالت

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 8, صفحہ 180, جوز 9

29. اے ایمان والو، اگر تم اللہ سے ڈرو گے تو وہ تمھارے ليے فرقان بہم پہنچائے گا اور تم سے تمھارے گناہوں کو دور کردے گا اور تم کو بخش دے گا اور اللہ بڑے فضل والا ہے 30. اور جب منکرتمھاری نسبت تدبیریں سوچ رہے تھے کہ وہ تم کو قید کردیں یا قتل کر ڈالیں یا جلا وطن کردیں وہ اپنی تدبیریں کر رہے تھے اور اللہ اپنی تدبیریں کر رہا تھا اور اللہ بہترین تدبیر والا ہے 31. اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں ہم نے سن لیا اگر ہم چاہیں تو ہم بھی ایسا ہی کلام پیش کردیں یہ تو بس اگلوں کی کہانیاں ہیں 32. اور جب انھوں نے کہا کہ اے اللہ، اگر یہی حق ہے تیرے پاس سے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسادے یا اور کوئی درد ناک عذاب ہم پر لے آ 33. اور اللہ ایسا کرنے والا نہیں کہ ان کو عذاب دے اس حال میں کہ تم ان میں موجود ہو اور اللہ ان پر عذاب لانے والا نہیں جب کہ وہ استغفار کر رہے ہوں 34. اور اللہ ان کو کیوں نہ عذاب دے گا حالاں کہ وہ مسجد حرام سے روکتے ہیں جب کہ وہ اس کے متولی نہیں اس کے متولی تو صرف اللہ سے ڈرنے والے ہوسکتے ہیں مگر ان میں سے اکثر اس کو نہیں جانتے 35. اور بیت اللہ کے پاس ان کی نماز سیٹی بجانے اورتالی پیٹنے کے سوا اور کچھ نہیں پس اب چکھو عذاب اپنے کفر کا 36. جن لوگوں نے انکار کیا وہ اپنے مال کو اس ليے خرچ کرتے ہیں کہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکیں وہ اس کو خرچ کرتے رہیں گے پھر یہ ان کے ليے حسرت بنے گا پھر وہ مغلوب کيے جائیں گے اور جنھوں نے انکار کیا، ان کو جہنم کی طرف اکھٹا کیا جائے گا 37. تاکہ اللہ ناپاک کو الگ کردے پاک سے اور ناپاک کو ایک پر ایک رکھے پھر اس ڈھیر کو جہنم میں ڈال دے، یہی لوگ ہیں خسارہ میں پڑنے والے

- Maulana Wahiduddin Khan

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔