سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
021

الأنبياء 21:52 اذ قال لابيه وقومه ما هاذه التماثيل التي انتم لها عاكفون ٥٢

21:52
اِذْ
قَالَ
لِاَبِیْهِ
وَقَوْمِهٖ
مَا
هٰذِهِ
التَّمَاثِیْلُ
الَّتِیْۤ
اَنْتُمْ
لَهَا
عٰكِفُوْنَ
۟
جب ابراہیم ؑ نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کہا کہ یہ کیا مورتیاں ہیں جن کے لیے تم لوگ اعتکاف کیے رہتے ہو
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

یہودی روایتوں سے بچو ٭٭

فرمان ہے کہ ” خلیل اللہ علیہ صلوات اللہ کو اللہ تعالیٰ نے ان کے بچپن سے ہی ہدایت عطا فرمائی تھی۔ انہیں اپنی دلیلیں الہام کی تھیں اور بھلائی سمجھائی تھی “۔ جیسے آیت میں ہے «وَتِلْكَ حُجَّتُنَا آتَيْنَاهَا إِبْرَاهِيمَ عَلَىٰ قَوْمِهِ» [6-الأنعام:83] ‏۔ ” یہ ہیں ہماری زبردست

…
یہودی روایتوں سے بچو ٭٭

فرمان ہے کہ ” خلیل اللہ علیہ صلوات اللہ کو اللہ تعالیٰ نے ان کے بچپن سے ہی ہدایت عطا فرمائی تھی۔ انہیں اپنی دلیلیں الہام کی تھی

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 21, صفحہ 326, جوز 17

51. اور (موسیٰ ؑ ٰ سے بھی) پہلے ہم نے ابراہیم ؑ کو اس کی سعادت کی راہ بخشی تھی اور ہم ہر طرح سے اس کی خبر رکھتے تھے 52. جب ابراہیم ؑ نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کہا کہ یہ کیا مورتیاں ہیں جن کے لیے تم لوگ اعتکاف کیے رہتے ہو 53. انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے اپنے آباء و اَجداد کو (اسی طرح سے) ان کی عبادت کرتے پایا تھا 54. ابراہیم ؑ نے کہا : پھر تو تم بھی اور تمہارے آباء و اَجداد بھی یقیناً کھلی گمراہی میں مبتلا تھے 55. وہ کہنے لگے کہ کیا آپ ؑ واقعی ہمارے پاس حق لائے ہیں یا محض شغل کر رہے ہیں 56. ابراہیم ؑ نے جواب دیا کہ نہیں بلکہ فی الواقع تمہارا رب وہی ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے جس نے انہیں پیدا کیا ہے اور میں خود بھی اس پر گواہ ہوں 57. اور اللہ کی قسم ! میں تمہارے ان بتوں کے ساتھ ضرور کوئی چال چل کے رہوں گا جبکہ تم چلے جاؤ گے پیٹھ موڑ کر 58. تو آپ ؑ نے ان سب کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا سوائے ان کے بڑے کے شاید کہ وہ اس کی طرف رجوع کریں 59. وہ چلاّ اٹھے : کس نے کیا ہے ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ سب کچھ ؟ وہ تو یقیناً کوئی بہت ہی ظالم ہے 60. کچھ لوگوں نے کہا کہ ہم نے ایک نوجوان کو ان کے بارے میں (غل ط) باتیں کرتے سنا تھا جسے ابراہیم کہا جاتا ہے 61. لوگوں نے کہا کہ پھر لاؤ اس کو سب کے سامنے تاکہ وہ گواہی دیں 62. انہوں نے پوچھا : اے ابراہیم ؑ ! کیا ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ سب کچھ تم نے کیا ہے 63. آپ ؑ نے جواب دیا : بلکہ یہ ان کے اس بڑے نے کیا ہے تم پوچھ دیکھو ان سے اگر یہ بولتے ہوں 64. اس پر انہوں نے اپنے اندر ہی اندر سوچا اور (خود کلامی کرتے ہوئے) کہنے لگے کہ یقیناً تم خود ہی ظالم ہو 65. پھر وہ اپنے سروں کے بل اوندھے کردیے گئے تم تو جانتے ہو کہ یہ بول نہیں سکتے 66. ابراہیم ؑ نے کہا : تو کیا تم لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کو پوجتے ہو جو نہ تو تمہیں کچھ نفع دے سکتی ہیں اور نہ ہی تمہارا کچھ نقصان کرسکتی ہیں 67. تفُ ہے تم پر بھی اور ان پر بھی جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پوجتے ہو۔ تو کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے 68. انہوں نے کہا : جلا ڈالو اسے اور مدد کرو اپنے معبودوں کی ! اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے 69. ہم نے حکم دیا کہ اے آگ ! ُ تو ٹھنڈی ہوجا اور سلامتی بن جا ابراہیم ؑ پر 70. اور انہوں نے ارادہ کیا اس ؑ کے ساتھ ایک چال چلنے کا لیکن ہم نے انہی کو کردیا خسارا اٹھانے والے 71. اور ہم ابراہیم ؑ کو اور لوط ؑ کو بچا کر اس سرزمین کی طرف نکال لے گئے جس میں ہم نے برکتیں رکھی ہیں سب جہان والوں کے لیے

- بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔