مکمل سورۃ الأنبياء پڑھیں اور سنیں۔ سورۃ (21) میں 112 آیات ہیں۔ مکہمیں نازل ہوئی 17 اور اس میں مکمل عربی متن، ترجمہ، تفاسیر، لفظ بہ لفظ معنی اور ماهر المعيقلي، عبدالباسط اور دیگر قاری کی آڈیو موجود ہے۔
اُس وقت ہم نے صحیح فیصلہ سلیمان کو سمجھا دیا، حالانکہ حکم اور علم ہم نے دونوں ہی کو عطا کیا تھا۔ 1 داوٴدؑ کے ساتھ ہم نے پہاڑوں اور پرندوں کو مسخر کر دیا تھا جو تسبیح کرتے تھے، 2 اِس فعل کے کرنے والے ہم ہی تھے
ور سلیمانؑ کے لیے ہم نے تیز ہوا کو مسخّر کر دیا تھا جو اس کے حکم سے اُس سرزمین کی طرف چلتی تھی جس میں ہم نے برکتیں رکھی ہیں، 1 ہم ہر چیز کا علم رکھنے والے تھے
اور یہی (ہوشمندی اور حکم و علم کی نعمت)ہم نے ایوبؑ 1 کو دی تھی۔ یاد کرو، جبکہ اس نے اپنے ربّ کو پکارا کہ ”مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تُو ارحم الراحمین ہے۔“ 2
ہم نے اس کی دُعا قبول کی اور جو تکلیف اُسے تھی اس کو دُور کر دیا، 1 اور صرف اس کے اہل و عیال ہی اس کو نہیں دیے بلکہ ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی دیے، اپنی خاص رحمت کے طور پر، اور اس لیے کہ یہ ایک سبق ہو عبادت گزاروں کے لیے۔ 2
اور مچھلی والے کو بھی ہم نے نوازا۔ 1 یاد کرو جبکہ وہ بگڑ کر چلا گیا تھا 2 اور سمجھا تھا کہ ہم اس پر گرفت نہ کریں گے۔ 3 آخر کو اُس نے تاریکیوں میں سے پکارا”4 نہیں ہے کوئی خدا مگر تُو، پاک ہے تیری ذات، بے شک میں نے قُصور کیا۔“