مکمل سورۃ الأحزاب پڑھیں اور سنیں۔ سورۃ (33) میں 73 آیات ہیں۔ مدینہمیں نازل ہوئی 21 اور اس میں مکمل عربی متن، ترجمہ، تفاسیر، لفظ بہ لفظ معنی اور ماهر المعيقلي، عبدالباسط اور دیگر قاری کی آڈیو موجود ہے۔
اگر منافقین ، اور وہ لوگ جن کے دلوں میں خرابی ہے 1 ، اور وہ جو مدینہ میں ہیجان انگیز افواہیں پھیلانے والے ہیں 2، اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو ہم ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تمہیں اُٹھا کھڑا کریں گے ، پھر وہ اس شہر میں مشکل ہی سے تمہارے ساتھ رہ سکیں گے
اے لوگو جو ایمان لائے ہو 1 ، ان لوگوں کی طرح نہ بن جاؤ جنہوں نے موسیٰؑ کو اذیتیں دی تھیں ، پھر اللہ نے ان کی بنائی ہوئی باتوں سے اس کی برأت فرمائی اور وہ اللہ کے نزدیک با عزت تھا 2