مکمل سورۃ الأحزاب پڑھیں اور سنیں۔ سورۃ (33) میں 73 آیات ہیں۔ مدینہمیں نازل ہوئی 21 اور اس میں مکمل عربی متن، ترجمہ، تفاسیر، لفظ بہ لفظ معنی اور ماهر المعيقلي، عبدالباسط اور دیگر قاری کی آڈیو موجود ہے۔
اے نبیؐ! اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور اہلِ ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکالیا کریں 1 یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور نہ ستائی جائیں 2 اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے 3
اگر منافقین ، اور وہ لوگ جن کے دلوں میں خرابی ہے 1 ، اور وہ جو مدینہ میں ہیجان انگیز افواہیں پھیلانے والے ہیں 2، اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو ہم ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تمہیں اُٹھا کھڑا کریں گے ، پھر وہ اس شہر میں مشکل ہی سے تمہارے ساتھ رہ سکیں گے