آپ 76:6 سے 76:7 آیات کے گروپ کی تفسیر پڑھ رہے ہیں
عَیْنًا
یَّشْرَبُ
بِهَا
عِبَادُ
اللّٰهِ
یُفَجِّرُوْنَهَا
تَفْجِیْرًا
۟
یُوْفُوْنَ
بِالنَّذْرِ
وَیَخَافُوْنَ
یَوْمًا
كَانَ
شَرُّهٗ
مُسْتَطِیْرًا
۟
3

آیت 6{ عَیْنًا یَّشْرَبُ بِہَا عِبَادُ اللّٰہِ یُفَجِّرُوْنَہَا تَفْجِیْرًا۔ } ”یہ ایک چشمہ ہے جس میں سے اللہ کے خاص بندے پئیں گے اور جدھر چاہیں گے اس کی شاخیں نکال لے جائیں گے۔“ یعنی اگر وہ چاہیں گے تو اس چشمے میں سے اپنی مرضی سے نہریں نکال کر اپنے اپنے علاقے کی طرف لے جائیں گے۔