آپ 76:19 سے 76:20 آیات کے گروپ کی تفسیر پڑھ رہے ہیں
وَیَطُوْفُ
عَلَیْهِمْ
وِلْدَانٌ
مُّخَلَّدُوْنَ ۚ
اِذَا
رَاَیْتَهُمْ
حَسِبْتَهُمْ
لُؤْلُؤًا
مَّنْثُوْرًا
۟
وَاِذَا
رَاَیْتَ
ثَمَّ
رَاَیْتَ
نَعِیْمًا
وَّمُلْكًا
كَبِیْرًا
۟
3

آیت 19{ وَیَطُوْفُ عَلَیْہِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَج } ”اور ان پر گردش میں رہیں گے ایسے لڑکے خدامِ جنت جو ہمیشہ اسی عمر اور شکل میں رہیں گے۔“ { اِذَا رَاَیْتَہُمْ حَسِبْتَہُمْ لُــؤْلُــؤًا مَّنْثُوْرًا۔ } ”جب تم انہیں دیکھو گے تو محسوس کرو گے کہ جیسے وہ موتی ہیں بکھرے ہوئے۔“ یعنی وہ نوعمر خادم نہایت خوبصورت ہوں گے۔