آپ 71:9 سے 71:10 آیات کے گروپ کی تفسیر پڑھ رہے ہیں
ثُمَّ
اِنِّیْۤ
اَعْلَنْتُ
لَهُمْ
وَاَسْرَرْتُ
لَهُمْ
اِسْرَارًا
۟ۙ
فَقُلْتُ
اسْتَغْفِرُوْا
رَبَّكُمْ ؕ
اِنَّهٗ
كَانَ
غَفَّارًا
۟ۙ
3

آیت 9{ ثُمَّ اِنِّیْٓ اَعْلَنْتُ لَہُمْ وَاَسْرَرْتُ لَہُمْ اِسْرَارًا۔ } ”پھر میں نے انہیں علانیہ دعوت بھی دی اور خفیہ طور پر بھی سمجھایا۔“ اَسَرَّ یُسِرُّ اِسْرَارًا کے معنی بھید ہیں چھپانا یا چپکے سے بیان کرنا۔ حضرت نوح علیہ السلام اپنی قوم کو کھلم کھلا تبلیغ بھی کرتے اور لوگوں سے تنہائی میں انفرادی ملاقاتیں کر کے بھی ایک ایک کو سمجھاتے۔