آپ 43:1 سے 43:4 آیات کے گروپ کی تفسیر پڑھ رہے ہیں
حٰمٓ
۟ۚۛ
وَالْكِتٰبِ
الْمُبِیْنِ
۟ۙۛ
اِنَّا
جَعَلْنٰهُ
قُرْءٰنًا
عَرَبِیًّا
لَّعَلَّكُمْ
تَعْقِلُوْنَ
۟ۚ
وَاِنَّهٗ
فِیْۤ
اُمِّ
الْكِتٰبِ
لَدَیْنَا
لَعَلِیٌّ
حَكِیْمٌ
۟ؕ
3

اُمّ الكتاب سے مراد لوح محفوظ هے جو الله كے پاس هے۔ لوح محفوظ ميں الله تعالي نے اس اصل دين كو ثبت كرركھا هے جو اس كو انسانوں سے مطلوب هے۔ يهي اصل دين مختلف زبانوںميں مختلف پيغمبروں پر اترا۔ اور وه پيغمبر آخر الزماں پر عربي زبان ميں اتارا گيا۔اب عربي قرآن هي موجوده دنيا ميں اصل دينِ خداوندي كا نمائنده هے۔ حاملينِ قرآن كي يه ذمه داري هے كه وه اس كو هر زبان ميں منتقل كركے اسے تمام قوموں تك پهنچائيںتاكه اس دين كو جس طرح عربوں نے سمجھا اسي طرح دوسرے لوگ بھي اس كو سمجھ سكيں۔

قرآن كا بلند اور پر حكمت هونا اس كے كتاب الهي هونے كا ثبوت هے۔ قرآن كي زبان اور اس كے مضامين خدائي عظمت كے هم سطح هيں، اور يهي اس بات كا ثبوت هے كه وه خداكي كتاب هے۔ قرآن اگر انساني كلام هوتا تو اس ميں وه غير معمولي عظمت نه پائي جاتي جو اب اس ميں پائي جارهي هے۔

اپنے Quran.com کے تجربے کو زیادہ سے زیادہ بنائیں!
ابھی اپنا دورہ شروع کریں:

0%