موجودہ دنیا آزمائش کی دنیا ہے۔ یہاں لوگوں کو آزادانہ عمل کا موقع دے کر ان کا انتخاب کیا جارہا ہے۔ جو لوگ اپنے قول وعمل سے اس کا ثبوت دیں گے کہ وہ جنت کی لطیف اور نفیس دنیا میں بسائے جانے کے قابل ہیں، ان کو ان کا خدا اپنی جنت میں بسانے کےلیے چن لے گا۔ وہاں انھیں ہر قسم کی اعلیٰ نعمتیں فراہم کی جائیں گی۔ اور پھر ان سے کہا جائے گا کہ راحتوں اور لذتوں کے باغات میں ابدی طورپر آباد رہو۔