موجودہ دنیا میں اگلی زندگی کا معاملہ ایک خبر کے طور پر بتایا جارہا ہے۔ آدمی اس خبر کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ مگر آخرت میں اگلی زندگی کا معاملہ ایک سنگین حقیقت بن کر لوگوں کے اوپر ٹوٹ پڑے گا۔ اس وقت آدمی اپنی سرکشی بھول کر اپنے آپ کو خداکے سامنے ڈال دے گا۔ یہ ناقابلِ بیان حد تک ہولناک منظر ہوگا۔ اس وقت میدان حشر میں لوگوں کا جو حال ہوگا اس کا ایک نقشہ ان آیتوں میں دیاگیا ہے۔