آپ 20:99 سے 20:101 آیات کے گروپ کی تفسیر پڑھ رہے ہیں
كَذٰلِكَ
نَقُصُّ
عَلَیْكَ
مِنْ
اَنْۢبَآءِ
مَا
قَدْ
سَبَقَ ۚ
وَقَدْ
اٰتَیْنٰكَ
مِنْ
لَّدُنَّا
ذِكْرًا
۟ۖۚ
مَنْ
اَعْرَضَ
عَنْهُ
فَاِنَّهٗ
یَحْمِلُ
یَوْمَ
الْقِیٰمَةِ
وِزْرًا
۟ۙ
خٰلِدِیْنَ
فِیْهِ ؕ
وَسَآءَ
لَهُمْ
یَوْمَ
الْقِیٰمَةِ
حِمْلًا
۟ۙ
3

آیت 99 کَذٰلِکَ نَقُصُّ عَلَیْکَ مِنْ اَنْبَآءِ مَا قَدْ سَبَقَ ج ”اس طرح بذریعہ وحی پچھلی اقوام کے تفصیلی حالات حضور ﷺ کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔وَقَدْ اٰتَیْنٰکَ مِنْ لَّدُنَّا ذِکْرًا ”ہم نے اپنے فضل خاص سے آپ ﷺ کو یہ قرآن عطا کیا ہے۔ اس میں پچھلے زمانے کی خبریں بھی ہیں اور یاد دہانی اور تذکیر و نصیحت بھی۔