1.اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے 2.کل شکر اور کل ثنا اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار اور مالک ہے۔ 3.بہت رحم فرمانے والا نہایت مہربان ہے 4.جزا و سزا کے دن کا مالک و مختار ہے۔ 5.ہم صرف تیری ہی بندگی کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے اور ہم صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں اور چاہتے رہیں گے۔ 6.(اے رب ہمارے !) ہمیں ہدایت بخش سیدھی راہ کی۔ 7.راہ ان لوگوں کی جن پر تیرا انعام ہوا جو نہ تو مغضوب ہوئے اور نہ گمراہ۔